ETV Bharat / state

لکھنؤ: مدرسہ حنفیہ ضیاء القرآن میں سالانہ جلسہ منعقد ہوا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 3, 2024, 5:36 PM IST

لکھنؤ کے کپورتھلا علاقے میں واقع مدرسہ حنفیہ ضیاء القران میں جان ایماں کانفرنس کے عنوان سے سالانہ جلسہ ہوا، جس میں 24 طلبہ درجہ قرأت جبکہ 34 طلبہ درجہ حفظ کی سند سے سرفراز ہوئے۔

لکھنؤ: مدرسہ حنفیہ ضیاء القرآن میں سالانہ جلسہ منعقد ہوا
لکھنؤ: مدرسہ حنفیہ ضیاء القرآن میں سالانہ جلسہ منعقد ہوا

لکھنؤ: مدرسہ حنفیہ ضیاء القرآن میں سالانہ جلسہ منعقد ہوا

لکھنؤ: دارالحکومت لکھنؤ کے کپورتھلا علاقے میں واقع مدرسہ حنفیہ ضیاء القران میں جان ایماں کانفرنس کے عنوان سے سالانہ جلسہ ہوا، جس میں 24 طلبہ درجہ قرأت جبکہ 34 طلبہ درجہ حفظ کی سند سے سرفراز ہوئے۔ اس موقع پر مدرسے کے استاد مولانا قاری جمیل محمد نظامی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مدرسے میں تقریبا تین سو بچے زیر تعلیم ہیں، جن میں سے مجموعی طور پر 55 طلبہ رواں برس فارغ ہو رہے ہیں۔ اسی مناسبت سے جلسے کا اہتمام ہوا، جس میں راجستھان کے جے پور کے رہائشی طالب علم نے بطور نمونہ تقریر پیش کیا۔

جبکہ ایک طالب علم نے بطور نمونہ قرأت پیش کیا۔ اس موقع پر مدرسے کے پرنسپل قاری ذاکر علی کی قران کے خدمت کے اعتراف میں گل پوشی کی گئی جبکہ وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے بھی جلسے میں شرکت کر طلبہ اور مدارس کے ذمہ دار کی حوصلہ افزائی کی۔ قاری جمیل احمد نظامی نے کہا کہ یہ طلبہ اب مدرسہ سے فارغ ہو رہے ہیں، عملی میدان میں جائیں گے اور انہوں نے پورے قرآن کو نہ صرف حفظ کیا بلکہ ترتیل کے ساتھ پڑھنا سیکھا ہے۔ ان میں سے کوئی مدرسے میں درس و تدریس سے وابستہ ہوگا کوئی خطیب ہوگا کوئی مسجد میں امامت کرے گا کوئی شاعر ہوگا الگ الگ میدان میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ طلبہ نہ صرف دینی تعلیم میں ماہر ہیں بلکہ دنیاوی تعلیم میں بھی مہارت حاصل کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی ایسے طلبہ ہیں جو دہلی میں جا کر یو پی ایس سی کی تیاری کریں گے اور بعض طلبہ یونیورسٹیز میں داخلہ لے کر کے اپنی مستقبل کو سنوارنے کے لیے آگے بڑھیں گے۔ اس مناسبت سے مدرسے کے مینیجر حاجی افتخار احمد برکاتی نے بتایا کہ جلسہ کرانے کا ایک خاص مقصد تھا جو مکمل ہوا۔ ہمارے یہاں جلسے کا آغاز بعد نماز مغرب شروع ہو کر رات 11 بجے ختم ہوا، اس میں تقریر اور نعت خوانی ہوئی ساتھ میں مدرسے کا ترانہ پیش کیا گیا اور سال بھر جو ہمارے اساتذہ نے طلبہ کو تعلیم دی ہے اس کا مظاہرہ بھی کرایا گیا، تاکہ عوام کو معلوم ہو کہ مدرسے میں کس نوعیت کی تعلیم دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛

انہوں نے بتایا کہ مدرسہ حنفیہ ضیاء القران ملک بھر میں قرأت کے حوالے سے منفرد شاخت رکھتا ہے۔ مدرسے کے پرنسپل قاری ذاکر علی کی انتھک کوشش کا نتیجہ ہی ہے کہ یہاں کے فارغین مختلف مدرسوں میں قرآن کے درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی، جلسے کا پیغام مذہب اسلام پر سختی سے قائم رہنا، بچوں کو تعلیم دینا اور آخری پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی جان سے بھی زیادہ محبت کرنا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.