ETV Bharat / state

جھاڑگرام میں بی جے پی امیدوار کو گاؤں والوں کی مخالفت کا سامنا - LOK SABHA ELECTION 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 25, 2024, 5:21 PM IST

6th Phase Bengal Vote جھاڑگرام پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار پرناتھ ڈوڈو کو چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران گاوں والوں کی زبردست مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔پتھراو کے دوران بی جے پی کے امیدوار کی گاڑی کے شیشے توٹ گئے اور ایک سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔

جھاڑگرام میں بی جے پی کے امیدوار کو گاوں والوں کی مخالفت کا سامنا
جھاڑگرام میں بی جے پی کے امیدوار کو گاوں والوں کی مخالفت کا سامنا (etv bharat)

جھاڑگرام میں بی جے پی کے امیدوار کو گاوں والوں کی مخالفت کا سامنا (etv bharat)

جھاڑ گرام: مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران جھاڑگرام سمیت مختلف پارلیمانی حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع ہے۔

اسی درمیان جھاڑگرام پارلیمانی حلقہ کے گڑبیٹا اسمبلی کے مگلا پوٹا علاقے میں بی جے پی کے امیدوار پرناتھ ڈوڈو پر کو گاؤں والوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی درمیان نامعلوم افراد کے حملے میں بی جے پی کے امیدوار کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ افراتفری میں بی جے پی کے امیدوار کے سکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوگیا۔

بی جے پی امیدوار کا الزام ہے کہ آج جب بوتھ نمبر 200 کا دورہ کیا تو مقامی باشندوں نے احتجاج کیا۔ یہاں تک کہ امیدوار کی حفاظت پر مامور دو مرکزی سیکورٹی اہلکاروں پر مبینہ طور پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا۔

مبینہ طور پر خواتین نے بی جے پی امیدوار پر لاٹھیوں اور بانسوں سے حملہ کیا۔ بی جے پی امیدوار نے مرکزی فورسز کی مدد سے وہاں سے نکلنے میں کامیاب رہے۔ اس واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال میں اب تک 38.88 فیصد ووٹنگ

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں تملوک، کانتھی، گھٹال، جھاڑگرام، مغربی مدنی پور، پرولیا، بنکوڑا اور بشنو پور سیٹیں شامل ہیں۔ مدنی پور سیٹ پر بی جے پی نے اگنی مترا پال کو میدان میں اتارا ہے، جن کا مقابلہ ٹی ایم سی کے جون مالیا اور سی پی آئی کے بپلاب بھٹ سے ہے۔ پچھلی بار یہاں سے بی جے پی کے دلیپ گھوش جیتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.