ETV Bharat / state

بیدر سے ایاز خان کو کانگریس کا ٹکٹ دینے کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 15, 2024, 11:30 AM IST

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے جاری انتخابی سرگرمیوں کے بیچ ٹکٹ کے لیے پارٹی پر دباؤ بنانے کی سیاست عروج پر ہے۔ ہیومن تائٹس یونین کے صدر وحید لکھن نے بیدر پارلیمانی حلقے سے ایاز خان کو کانگریس کا امیدوار بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایاز خان مقبول سماجی کارکن اور سیاسی رہنما ہیں، ان میں اس حلقے سے بی جے پی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہے۔

بیدر سے ایاز خان کو کانگریس کا ٹکٹ دینے کا مطالبہ زور پکڑا
بیدر سے ایاز خان کو کانگریس کا ٹکٹ دینے کا مطالبہ زور پکڑا

بیدر سے ایاز خان کو کانگریس کا ٹکٹ دینے کا مطالبہ زور پکڑا

بیدر: ملک کی تمام ریاستوں میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی زور پکڑنے لگی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے لوک سبھا نتخابات کے لئے امیدوارون کی فہرست جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کرناٹک کے ضلع بیدر میں ایک دھڑے نے سماجی کارکن ایاز خان کو کانگریس کا امیدوار بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہیومن رائٹس یونین کے صدر وحید خان نے ایاز خان کو امیدوار بنایا گیا تو ضلع میں گزشتہ دس برسوں قائم بی جے پی کا غلبہ ختم ہو جائے گا۔بی جے پی کو شکست دینے کے لئے ایک عوام میں مقبول میداوار کو انتخابی میدان میں اتارنے کی ضرورت ہے۔52 برس قبل بیدر پارلیمانی حلقے سے کسی مسلمان کو امیدوار بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بیدر سے ایاز خان کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

ڈسٹرکٹ پریس ہاوس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میں تعلیم کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے والے ڈاکٹر ایاز خان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلتے ہیں۔ان میں تمام لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر رکھنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے۔ کانگریس کو اس ایاز خان کی عوامی مقبولیت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ان کا کہنا ہے کہ ایاز خان کانگریس کے سرکردہ رہنماوں میں سے ایک ہیں۔اگر انہیں ٹکٹ دیا جاتا ہے کہ تو ان کی جیت یقینی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.