ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابات 2024:کیا کہتے ہیں احمدآبد پارلیمانی حلقے کے ووٹرز - LOK SABHA ELECTION 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 12:41 PM IST

لوک سبھا انتخابات 2024:کیا کہتے ہیں احمدآبد پارلیمانی حلقے کے ووٹرز
لوک سبھا انتخابات 2024:کیا کہتے ہیں احمدآبد پارلیمانی حلقے کے ووٹرز(etv bharat)

Voters Reaction سات مئی کو گجرات میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ مقامی باشندوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محلے کی ترقی کے لئے سیاسی رہنماوں نے کچھ بھی نہیں کیا ہے ۔اس لئے ہم نے ووٹ ڈالنے کا ابھی تک من نہیں بنایا ہے۔

لوک سبھا انتخابات 2024:کیا کہتے ہیں احمدآبد پارلیمانی حلقے کے ووٹرز (etv bharat)

احمدآباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح بی جے پی کے مضبوط گڑھ گجرات میں بھی لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی زور شور سے جاری ہے۔سات مئی کو گجرات میں لوک سبھا انتخابات 2024 میں تیسرے مرحلےکے لئے ووٹ ڈالتے جائیں گے۔اس کے پش نظر تشہیری مہم زور شور سے جاری ہے۔ووٹرز میں بھی دلچسپی پائی جا رہی ہے۔

احمد آباد لوسبھا سیٹ کو 2008 میں حد بندی کے بعد دو لوک سبھا سیٹوں احمد آباد ایسٹ اور احمدآباد ویسٹ میں تقسیم کیا گیا تھا۔احمد آباد ایسٹ سیٹ 2009 میں وجود میں آنے کے بعد سے بی جے پی کے لیے ایک محفوظ سیٹ رہی ہے ۔دوسری جانب کانگرس کو سیٹ کے سماجی مساوات کی بنیاد پر امیدوار نہیں ملتا ہے۔

2024 میں بی جے پی نے موجودہ ایم پی حسمکھ پٹیل کو امیدوار کے طور پر دوسری مرتبہ انتخابی میدان میں اترا ہے جبکہ کانگرس نے بھی اپنے سابق امیدوار اور احمد آباد کے سابق میئر ہمت سنگھ پٹیل کو دوبارہ ٹکٹ دیا ہے۔

اس تعلق سے اس حلقے کے لوگوں نے کہا کہ احمد آباد کے صابر متی ریور فرنٹ بنانا تھا اس وقت ہم وہیں ندی کے کنارے رہتے تھے۔ریور فرنٹ بنانے کے لیے ہمیں وہاں سے ہٹا کر سرکاری آواس یوجنا کے تحت مکانوں میں جگہ دے دی گئی ۔ آج ہم چار منزلہ اجیت میل میں رہ رہے ہیں جہاں کسی طرح کی کوئی سہولیات نہیں ہیں۔ یہاں ہر طرف کوڑا کرکٹ کا انبار ہے۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گندگی کی وجہ سے مقامی باشندے بیمار پڑنے لگے ہیں۔انتظامیہ کی طرف سے کوئی سہولیت فراہم نہیں کی جا رہی ہے ۔یہاں کوئی دیکھنے والا نہیں ہے۔ ہم نے تو ہمارے رکن پارلیمان کو آج تک نہیں دیکھا۔ یہاں سے پریش راول نے بھی س سیٹ سے جیتنے کے بعد کبھی بھی ہم سے ملنے کے لئے نہیں آئے۔۔اس لئے ہم نے ووٹ ڈالنے کے بارے میں ابھی تک من نہیں بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گجرات میں کانگریس 25 سیٹوں میں سے 15 سیٹیں ضرور جیتیں گی، پون کھیڑا - PAWAN KHERA on Modi

وہیں اسی علاقے میں رہنے والے شاہین باغ احتجاج کی شروعات کرنے والے کلیم صدیقی کا کہنا ہے کہ اس بار کے لوک سبھا انتخابات میں لوگ زیادہ دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔کیونکہ بڑا ردعمل ہے ۔15 لاکھ ووٹر ہوتے ہیں تو وہ ۔یہ پارٹی بیسڈ الیکشن ہوتا ہے۔ اس وقت جو الیکشن کے انعقاد کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کو یہ حکومت چاہئے یا نہیں چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.