ETV Bharat / state

کولکاتا: ای ڈی نے ملزم شاہجہاں شیخ کے تمام اکائونٹ منجمد کر دیے - sandeshkhali incident

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 5, 2024, 10:36 AM IST

ED In Action شاہجہان شیخ کا بینک اکاؤنٹ ای ڈی نےمنجمدکر دیا ہے۔ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع کے مطابق انہوں نے متعلقہ بینک حکام کو خط لکھا ہے جس میں شاہجہان کے ذاتی اکاؤنٹ اور ان کی فش ٹریڈنگ کمپنی میسرز شیخ سبینا فش سپلائی اونلی کے اکاؤنٹ سےتمام مالی لین دین کو روکنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسی طرح، وہ دونوں اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔

شاہجہاں شیخ کے تمام اکائونٹ منجمد
شاہجہاں شیخ کے تمام اکائونٹ منجمد

کولکاتا:ای ڈی ذرائع کے مطابق کئی دیگر بینک کھاتوں کے لین دین کے بارے میں بھی جانکاری مانگی گئی ہے۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پرافسران کو شاہجہاں کے متعدد بینک کھاتوں سے 137 کروڑ روپے کے لین دین کی تفصیلات ملی ہیں۔ تقریباً 15 بینک اکاؤنٹس ای ڈی کی نگرانی میں ہیں۔ افسران اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا ان اکاؤنٹس میں قواعد کے مطابق مالی لین دین کی گئی ہے یا نہیں۔

ای ڈی ذرائع کے مطابق یہ پہلے سے ہی معلوم تھا کہ شاہجہان نے مچھلی کے کاروبار کی آڑ میں مختلف جرائم کے ذریعے کمائے گئے کالے دھن کو لانڈر کیا تھا۔ سندیش کھالی کا شیخ ایک ہاتھ میں اپنا پیسہ دیتا تھا اور دوسرے ہاتھ میں واپس لے لیتا تھا۔ تھوڑی سی مزید وضاحت کے لیے شاہجہاں نے سب سے پہلے نقد رقم کسی فرد یا تنظیم کے حوالے کرتا تھا اور اس کے بعد یہ رقم بینک کے ذریعے اس کے اکاؤنٹ میں جمع کرانےکی ہدایت دیتا تھا۔مچھلی فروخت کرنے والی کمپنی کا نام اپنی بیٹی کے نام پر رکھاتھا۔ شاہجہاں کے خلاف ای ڈی کے پاس دو ای سی آئی آر ہیں۔ ایک راشن کی تقسیم میں بدعنوانی اور دوسرا زمینوں پر ناجائز قبضہ اور ماہی گیری۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال کے سندیشکھلی میں متعدد مقامات پر ای ڈی کی چھاپہ ماری

یہاں تک کہ مچھلی کی درآمد و برآمد کے ذریعے بیرون ملک کروڑوں روپے کی غیر قانونی لین دین کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ شاہجہاں کو گزشتہ جمعہ کو سی بی آئی کی حراست سے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ ای ڈی کے وکلاء نے غیر قانونی زمین کے حصول اور مچھلی کی درآمد برآمد کے کاروبار کے معاملے میں ہفتہ کی صبح شاہجہان سے جیل میں پوچھ گچھ کرنے کی درخواست کی۔عدالت نے درخواست منظور کر لی۔ اس کے بعد ای ڈی کے افسران جیل گئے اور ہفتہ کو اس سے پوچھ گچھ کی۔ جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.