ETV Bharat / state

جماعت اسلامی ہند کی جانب سے حیدرآباد میں سمر کلاسیس کیمپس کا انعقاد - Summer Classes in Hyderabad

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 3:00 PM IST

Jamaat e islami Summer Classes: اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا حیدرآباد کی جانب سے رہائشی سمر اسلامک کیمپس 2024 کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی ہند مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی نے اس کیمپ کے لیے شائع کیے گئے پوسٹر کی رسم اجرا انجام دی۔

Jamaat e Islami Hind organized Summer Classes Camps in Hyderabad
جماعت اسلامی ہند کی جانب سے حیدرآباد میں سمر کلاسیس کیمپس کا انعقاد (ETV Bharat Urdu)

حیدرآباد: اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) حیدرآباد کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی گرمائی تعطیلات میں طلبہ (جن کی عمر 14 سال سے زائد ہو) کے لیے رہائشی سمر اسلامک کیمپس کا بمقام جامعہ دارالہدیٰ، وادی ہدیٰ، شاہین نگر، پہاڑی شریف روڈ، حیدرآباد انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کیمپ کے پوسٹر کی رسم اجراء جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر جماعت مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی نے کی۔

بتایا گیا ہے کہ اس کیمپ میں طلبہ کی ہمہ جہت تربیت کی جائے گی۔ خصوصاً ایمانیات، سیرت رسولﷺ، اسلامی تاریخ، کریئر گائڈنس، افراد سازی اور دیگر اہم موضوعات پر ورکشاپس اور لیکچرز منعقد کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ہر سال SIO طلبہ و نوجوانوں کے تزکیہ، ان کی صلاحیتوں کا ارتقاء اور ان کو سماج کا باشعور فرد بنانے کے لیے رہائشی سمر اسلامک کیمپس کا انعقاد عمل میں لاتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Free Coaching Classes In Baramulla غریب طلبہ کے لئے مفت کوچنگ
دہلی پولیس چھٹی سے 12ویں جماعت کے بچوں کو سیلف ڈیفنس کی خصوصی تربیت دے گی - Delhi Police Self Defense Classes


کیمپ کے اوقات، تواریخ اور مقام کی تفصیلات:

پہلا کیمپ: (یہ کیمپ ہو چکا ہے)
بتاریخ 17-19 مئی۔
ان علاقوں کے لیے: سکندرآباد، بورا بنڈا، حفیظ پیٹ، لنگم پلی، قطبللہ پور۔
مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں:
+91 97001 37780

دوسرا کیمپ:
بتاریخ: 24-26 مئی۔
ان علاقوں کے لیے: بہادر پورہ، حافظ بابا نگر، بنڈلہ گوڑہ، راجیندر نگر، وادیِ ہدیٰ۔
مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں۔
+91 8463921230

تیسرا کیمپ:
بتاریخ: 28-30 مئی۔
ان علاقوں کے لیے: نام پلی، مہدی پٹنم، خیرت آباد، ٹولی چوکی، نانل نگر، گولکنڈہ۔
مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں۔
+91 88974 77238

چوتھا کیمپ:
بتاریخ: 31 مئی تا 2 جون۔
ان علاقوں کے لیے: ملک پیٹ، یاقوت پورہ، مغل پورہ، چارمینار، عنبر پیٹ (عنبر پیٹ)۔
مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں۔
+91 79934 63194

جماعت اسلامی اور اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ اس سنہرے موقع کا فائدہ اٹھا کر اپنی اور اپنے نوجوان ساتھیوں کی دنیا و آخرت کو بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.