ETV Bharat / state

گلبرگہ میں دستاربندی تقریب کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 28, 2024, 11:49 AM IST

Updated : Feb 28, 2024, 1:09 PM IST

Jalsa Dastar Bandi: گلبرگہ میں واقع دارالعلوم صدیقیہ کی جانب سے دستار بندی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چھ طلبہ کی حفظ قرآن مکمل کرنے پر دستار بندی کی گئی۔ اس موقعے پر طالب علموں کو خصوصی انعامات اور سند سے نوازا گیا۔

گلبرگہ میں تقریب دستاربندی کا انعقاد
گلبرگہ میں تقریب دستاربندی کا انعقاد

گلبرگہ میں دستاربندی تقریب کا انعقاد

گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں واقع دارالعلوم صدیقیہ کی جانب سے دستار بندی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں حفظ قرآن مکمل کرنے والے چھ طلباء کی دستار بندی کی گئی۔ اس موقعے پر طالب علموں کو خصوصی انعامات اور سند سے نوازا گیا۔ تقریب دستار بندی کے موقعY پر علمائے دین نے ملک و دنیا کے موجودہ حالات اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس موقعے پر ممتاز عالم دین و سیاسی رہنما مولانا محمد اسماعیل قاسمی ایم ایل اے مالیگاوں مہاراشٹر رکن شوری دارالعلوم دیوبند و صدر جمعیت علماء مالیگاوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات مسلمانوں کیلئے نہایت تشویشناک ضرور ہیں۔ لیکن مسلمانوں کو ان حالات سے مایوس ہونے کے بجائے انہیں کامیابی میں بدلنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان دراصل اصلاحی و دعوتی منصب کی کما حقہ ادائیگی سے غافل ہونے۔ قرآن و سیرت طیبہ سے دوری اختیار کرنے کے نتیجہ میں مصائب و مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں مسلمان پہلے اپنا کردار بدلیں حالات خود بخود بدل جائیں گے۔ مولانا محمد اسماعیل قاسمی نے مزید کہا کہ ہمیں اسلامی کردار کو اپنانے اور موجودہ حالات کا سامنا کرنے کیلئے حضور کی مکی زندگی سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

مولانا محمد اسماعیل قاسمی نے ایک چھوٹے سے دیہات بیرنلی سے نزد جنگل بیابان میں دارالعلوم صدیقیہ کے قیام اور اس کے استحکام کیلئے بانی و مہتمم دارالعلوم مولانا جاوید پٹیل اشاعتی کی انتھک مساعی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو حافظ و عالم دین بنانے کیلئے ان کے مستقبل کو لے کر فکر مند نہ ہوں اللّٰہ تعالیٰ ان کیلئے راہیں ہموار کردے گا۔

دارالعلوم صدیقیہ بیرنلی کے بانی و مہتمم مولانا جاوید پٹیل اشاعتی نے خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ15 سال قبل 6 طلبا سے بیرنلی میں دارالعلوم صدیقیہ کا آغاز کیا گیا اور آج دارالعلوم صدیقیہ میں 75 طلبا زیر تعلیم ہیں 19 حفاظ فارغ ہو چکے ہیں مدرسے میں عصری تعلیم کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اس سال 15 طلبا ایس ایس ایل سی کا امتحان دے رہے ہیں مولانا جاوید پٹیل اشاعتی نے مزید بتایا کہ مدرسہ کے فارغ علماء و حفاظ سیڑم اور چیتاپور تعلقہ جات کے کئی دیہاتوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی میں سالانہ اختتامی تقریب کا انعقاد

مولانا حافظ محمد ظہور احمد صاحب شاہ پوری نقشبندی نائب مہتمم دارالعلوم شاہ ابو سعود فرحت آباد تعلقہ گلبرگہ نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دی اور دارالعلوم صدیقیہ میں مزید تعمیراتی کاموں کی تکمیل کیلئے تعمیری سامان یا نقد عطیات دینے کی پر زور اپیل کی۔ مولانا جاوید عالم قاسمی، مولانا محمد غوث الدین قاسمی، مولانا عبد الوحید مفتاحی، مولانا عبدالرزاق قاسمی، مولانا نذیر احمد رشادی، مولانا عبد المقتدر الیاس قاسمی، مولانا شفیق احمد قاسمی، مولانا یوسف رشادی، عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ، سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست ،عارف منیار حیدر علی باغبان، مبین احمد زخم ،سینئر صحافی محمد معراج الدین، مقبول احمد سگری سماجی جہد کاران نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جلسے میں شرکت کی ۔

Last Updated : Feb 28, 2024, 1:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.