اے ایم یو میں انڈسٹری- اکیڈمیا اجلاس کا انعقاد - Industry Academia Meet at AMU

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 3:08 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat ()

Industry-Academia Meet and Exhibition at AMU ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ آرکیٹیکچر نے انڈسٹری- اکیڈمیا اجلاس اور نمائش کا اہتمام کیا۔

علیگڑھ : علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے شعبہ آرکیٹیکچر نے صنعتی و تعلیمی ماہرین کے اجلاس اور نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی پروفیسر رفیع الدین، ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر نے پروگرام کو سراہا اور ایسے پروگراموں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ طلباء عملی دنیا کے تجربات سے روشناس ہوسکیں اور پیشہ ور ماہرین اور طلباء کے باہمی تعامل اور تبادلہ خیال کی راہ ہموار ہو۔ ڈین، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی پروفیسر ایم سالم بیگ نے مختلف رینکنگ پلیٹ فارمس پر یونیورسٹی کی حالیہ دستیابیوں کا ذکر کیا۔

پروفیسر منوج ماتھر، ایس پی اے، نئی دہلی اور پروفیسر رجت رے، اندر پرستھ یونیورسٹی، نئی دہلی مہمان اعزازی کے طور پر شریک ہوئے، جب کہ آرکیٹیکٹ ہیم لتا سنگھ، پرنسپل آرکیٹیکٹ، وائٹ فاکس ڈیزائنس ایل ایل پی، نئی دہلی، الومنئی کوآرڈینیٹر تھیں۔ پروفیسر رفیع الدین اور پروفیسر ایم سالم بیگ نے تعمیراتی صنعت میں استعمال ہونے والی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح کیا، جس میں سپریم پلاسٹک نے پلمبنگ فٹنگ، کلاسک ٹریڈنگ کمپنی، علی گڑھ نے ٹائلز اور باتھ فٹنگ، ونگرین نے برجر پینٹس اور دروازے اور کھڑکیوں کی فٹنگز اور کیٹا و پیکاک ویلے نے واٹر سافٹنر، واٹر کولر، واٹر پیوریفائر، واٹر آیونائزر کی نمائش کی تھی۔

قبل ازیں شعبہ آرکیٹیکچر کی چیئرپرسن پروفیسر شرمین خان نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور پروگرام کے کے اہداف و مقاصد پر گفتگو کی۔ انہوں نے آرکیٹیکٹ منیش کمار سہائے، سہائے آرکیٹیکٹس، علی گڑھ کا بطور خاص شکریہ ادا کیا جنہوں نے نمائش میں شرکت کے لیے مختلف کمپنیوں کو راغب کیا۔ پروگرام میں پروفیسر منوج ماتھر، ایس پی اے نئی دہلی؛ پروفیسر رجت رے، سابق ڈین، گرو گووند سنگھ اندر پرستھ یونیورسٹی، نئی دہلی، ڈاکٹر ارون کپور، ایمیٹی اسکول آف آرکیٹیکچر، لکھنؤ اور آرکیٹیکٹ، گنجن اینڈ ایسوسی ایٹس، لکھنؤ، آرکیٹیکٹ گورو گپتا، ڈی کیپ اسٹوڈیو، لکھنؤ، آرکیٹیکٹ منیش کمار سہائے، سہائے آرکیٹیکٹس، علی گڑھ، آرکیٹیکٹ ہیم لتا سنگھ، وائٹ فاکس ڈیزائنس ایل ایل پی، نئی دہلی اور آرکیٹیکٹ ادت گورو، گرین بلڈنگ کنسلٹنٹ، گریٹر نوئیڈا نے تعمیراتی صنعت کی انجینئرنگ کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیا ل کیا۔

نوجوان انجینئرس کے لیے ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔ اختتامی تقریب میں اے ایم یو پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ پروفیسر رجت رے اور پروفیسر سلمیٰ احمد، ممبر انچارج، دواخانہ طبیہ کالج اختتامی تقریب کے مہمانان اعزازی تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.