ETV Bharat / state

ہندوستانی خواتین تیر اندازوں نے جنوبی کوریا میں پرچم لہرایا - Archery World Cup

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 25, 2024, 3:01 PM IST

Indian Women Win Gold Medal In Archery World Cup: ہندوستانی خواتین تیر اندازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیر اندازی ورلڈ کپ میں طلائی تمغہ جیتا۔ ہندوستانی تیر اندازوں نے ترکی کو شکست دے کر طلائی تمغوں کی ہیٹ ٹرک بنائی ہے۔

ہندوستانی خواتین تیر اندازوں نے جنوبی کوریا میں پرچم لہرایا
ہندوستانی خواتین تیر اندازوں نے جنوبی کوریا میں پرچم لہرایا ((IANS PHOTOS))

نئی دہلی: جنوبی کوریا میں جاری تیر اندازی ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ جیوتی سریکھا وینم، پرنیت کور اور ادیتی سوامی کی ٹیم نے تیر اندازی کی عالمی چمپئن شپ میں یک طرفہ کمپاؤنڈ خواتین ٹیم کے فائنل میں ترکی کو 232-226 سے شکست دے کر مسلسل تیسرا طلائی تمغہ جیتا۔

اس جیت کے بعد اس تینوں ہندوستانی خواتین تیزاندازوں نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی ہے۔ اس سے قبل اس ہندوستان کی تینوں خواتین نے فرانس اور اٹلی میں ہوئے مقابلوں میں طلائی تمغے جیتے تھے۔ ہندوستانی ٹیم نے اس ورلڈ کپ کا شاندار آغاز کیا۔ ہندوستان نے پہلے راؤنڈ میں ایک پوائنٹ کی برتری حاصل کی۔

دوسرے راؤنڈ میں بھی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پانچ پرفیکٹ 10 اور ایک 9 اسکور کر کے ٹورنامنٹ کو چار پوائنٹس پر لے گئے۔ ترکی کی جانب سے مقابلے میں دوبارہ قدم جمانے کی کوشش کے باوجود ہندوستانی ٹیم نے چوتھے راؤنڈ میں اپنی چار پوائنٹس کی برتری برقرار رکھی اور فائنل راؤنڈ میں 58 کا اسکور بنا کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔ جیوتی سریکھا وینم، پرنیت کور اور ادیتی سوامی تیر اندازی میں ہندوستان کی سب سے کامیاب کھلاڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان

اس ایونٹ میں ہندوستان کی ایک اور طلائی تمغہ کی امیدیں ابھی بھی زندہ ہیں، پرتھمیش پھوگے کو ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے بک کیا گیا ہے، جہاں وہ عالمی نمبر ایک جیمز لٹز سے اپنا پہلا انفرادی ورلڈ کپ گولڈ جیتنے کے لیے مقابلہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.