ETV Bharat / state

دی گجرات اسٹیٹ بیکرز فیڈریشن کی 2024 ڈائریکٹری کا افتتاح - Inauguration of 2024 Directory

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 10, 2024, 5:31 PM IST

Inauguration of 2024 Directory of The Gujarat State Bakers Federation
دی گجرات اسٹیٹ بیکرز فیڈریشن کی 2024 ڈائریکٹری کا افتتاح (ETV Bharat Urdu)

Inauguration of 2024 Directory: دی گجرات اسٹیٹ بیکرز فیڈریشن کی 2024 ڈائریکٹری کا افتتاح عمل میں آیا۔

دی گجرات اسٹیٹ بیکرز فیڈریشن کی 2024 ڈائریکٹری کا افتتاح (ETV Bharat Urdu)

احمدآباد: احمدآباد میں موجود گجرات چیمبر آف کامرس آشرم روڈ پر دی گجرات اسٹیٹ بیکرز فیڈریشن کی 2024 ڈائریکٹری کا افتتاح کیا گیا اس موقع پر بیکری صنعت کے مسائل اور بیکری کاریگروں کی پریشانیوں کا بھی تذکرہ کیا گیا۔ اس تعلق سے دی گجرات اسٹیٹ بیکرز فیڈریشن کے نائب صدر زین العابدین انصاری نے کہا کہ اج دی گجرات اسٹیٹ بیکرز فیڈریشن کی جانب سے ڈائریکٹری 2024 کا افتتاح کیا گیا جس میں بیکری سند سے متعلق تمام طرح کی جانکاری اور کیسے اسصنعت میں آگے بڑھے ،کیسے مٹیریل کا استعمال کیا جائے تا ہم گجرات میں کتنی بیکری موجود ہے؟ ان کے نام نمبر ایڈریس اس کے ساتھ ہی بیکری پتا ، اس سے جڑے لوگوں کا تعارف اور ان کے کام کو بھی اس ڈائریکٹری میں بتایا گیا ہے تاکہ بیکری سے جڑے لوگوں کو آسانی سے کسی بھی طرح کی معلومات مل جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

احمدآباد میں پرامن ماحول میں پولنگ کرانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کمربستہ - District Administration On Polling

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا خواب ہے کہ چھوٹی سند چھوٹے کاروبار کو کس طریقے سے اگے بڑھایا جائے اور اس سے بڑے پلیٹ فارم پر لایا اس کے لیے بیکری کاروباری بھی محنت کر رہے ہیں اور بیکری کاروبار کو کس طریقے سے اگے بڑھایا جائے اس کے لیے بیکری فیڈریشن بھی گجرات میں بنایا گیا ہے اور انے والے وقت میں بیکری کے مسائل کو کس طریقے سے حل کیا جائے اس کے لیے کارپوریشن کے ساتھ مل کر ایک سیمینار بھی منعقد کیے جائے گا۔
وہیں دی گجرات اسٹیٹ بیکرز فیڈریشن کے چیئرمین لیاقت علی انصاری نے کہا کہ بیکری کاروباری کندھے سے کندھا ملا کر بیکری کاروبار کو اگے بڑھا رہے ہیں اور بیکرز فیڈریشن کو بھی چلا رہے ہیں۔ اس کے لیے سب سے پہلے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اج ہم نے ایک ڈائریکٹری بھی لانچ کی ہے جس میں بیکری سے جڑتے تمام طرح کی معلومات اور نیکری کو صنعت کو کیسے آگے بڑھائیں وہ ساری چیزیں بھی لکھی گئیں ہیں یہ بیکری کاروباریوں کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہوگی اور ان کے مسائل بھی اس ڈائریکٹری کے ذریعے حل ہو جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.