ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، مفرور ملزم کو بھاگنے میں مدد کرنے والا پولیس کی گرفت میں - MUMBAI POLICE VIRAL VIDEO

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 2, 2024, 1:50 PM IST

Updated : May 2, 2024, 3:21 PM IST

Impact of ETV Bharat news, Police nabs fugitive accused who helped accused escape
Impact of ETV Bharat news, Police nabs fugitive accused who helped accused escape

Accused was Arrested ممبئی کے اگری پاڑه علاقہ میں مفرور ملزم کو فرار کرانے اور چھپانے کے الزام میں ممبئی کے باندرہ پولیس تھانے نے مبین قریشی کو گرفتار کیا ہے۔ قریشی کو مقامی کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں کورٹ نے اُسے 6 مئی تک کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، مفرور ملزم کو بھاگنے میں مدد کرنے والا پولیس کی گرفت میں

ممبئی: ممبئی میں ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر اس وقت دیکھنے میں آیا جب مفرور ملزم کو بھاگنے میں مدد کرنے والے مشتبہ ملزم کو پولیس نے اپنی گرفت میں لے لیا۔ آپ کو بتا دیں کہ دو دن قبل ممبئی کے اگریپاڑه علاقہ میں ایک ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے باندرہ پولیس پہنچی تھی۔ مبین قریشی اور اس کے کئی ساتھیوں نے پولیس سے ہاتھا پائی کی اور ملزم کو بھاگنے میں مدد کی۔ جس کے بعد باندرہ پولیس نے مبین قریشی کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ممبئی: ملزم کو پکڑنے آئی پولیس سے ملزم کے ساتھیوں کی ہاتھا پائی، ملزم فرار - MUMBAI POLICE VIRAL VIDEO


باندرہ پولیس تھانے کے سینیئر پولیس انسپکٹر سنجے مراٹھے نے بتایا ہے کہ ملزم کو بچانے میں شامل اُن سب لوگوں کے خلاف جلد ہی کارروائی کی جائے گی جنہوں نے پولیس کی کارروائی میں مداخلت کی اور ملزم کو فرار ہونے میں مدد کی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیو ممبئی کے اگریپاڑہ علاقہ کا ہے۔ ویڈیو میں سول ڈریس میں موجود سارے لوگ پولیس والے ہیں، جو کئی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ملزم فہید قادری کو گرفتار کرنے آئے تھے۔ لیکن اس گرفتاری کے دوران کچھ لوگوں نے مداخلت کی اور ملزم نے اس کا فائدہ اٹھایا اور وہ رفو چکر ہوگیا۔

Last Updated :May 2, 2024, 3:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.