ETV Bharat / state

احمد آباد ایسٹ سیٹ کی تاریخ اور تجزیہ - LOK SABHA ELECTION 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 6, 2024, 1:55 PM IST

History and Analysis of Ahmedabad East Seat: گجرات کے اقتصادی دارالحکومت سمجھے جانے والے احمد آباد شہر کی دو لوک سبھا سیٹوں پر 7 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 7 مئی کو گجرات کی تمام 25 سیٹوں پر الیکشن ہوں گے۔ نئی حد بندی کے بعد 2009 میں احمد آباد لوک سبھا سیٹ کو احمدآباد مشرقی اور احمدآباد مغربی یعنی دو لوک سبھا سیٹوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔ جس میں سے احمد آباد ایسٹ سیٹ کی تاریخ اور تجزیہ کافی اہمیت کا حامل ہے۔

History and Analysis of Ahmedabad East Seat
History and Analysis of Ahmedabad East Seat (ETV Bharat Urdu)

احمد آباد: لوک سبھا انتخابات 2024 کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ہم احمد آباد ایسٹ سیٹ کی تاریخ اور تجزیہ پیش کر رہے ہیں۔ احمد آباد ایسٹ میں سب سے زیادہ 18 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ احمد آباد مشرقی لوک سبھا سات قانون ساز اسمبلیوں پر مشتمل ہے۔ جس میں دہگام، گاندھی نگر ساؤتھ، وٹوا، نکول نروڈا، ٹھکر باپا نگر اور باپو نگر کا شمار ہوتا ہے۔ اس لوک سبھا الیکشن 2024 میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ کانگریس نے احمد آباد ایسٹ سیٹ پر روہن گپتا کو کھڑا کیا تھا اور اچانک ایک سیاسی موڑ آیا کہ پہلے روہن گپتا کے والد نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا اور پھر گانگریس کی جانب سے روہن گپتا پر الیکشن لڑنے پر پابندی لگا دی گئی۔ پھر انہوں نے کانگریس سے بھی استعفیٰ دے دیا اور روہن گپتا بھی بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ تاہم کانگریس نے ان کے بعد ہمت سنگھ پٹیل کو اس سیٹ پر کھڑا کیا ہے جو اب کانگریس کی جانب سے لوک سبھا الیکشن لڑ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

احمد آباد (مشرقی) لوک سبھا سیٹ پر ریاست میں سب سے زیادہ 18 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا - Ahmedabad East Lok Sabha Seat

احمد آباد ایسٹ سیٹ کے ووٹ شیئر کی بات کریں تو 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو 67.8 فیصد ووٹ ملے کانگریس کو 28.4 فیصد ووٹ ملے 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو 64.4 فیصد ووٹ ملے اور کانگریس کو 31.1 فیصد ووٹ ملے۔ 2009 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو 53.4 فیصد ووٹ ملے تھے کانگریس کو 39 فیصد ووٹ ملے تھے۔

بات کریں ایسٹ سیٹ کے امیدوار کی تو کانگریس کے امیدوار ہمت سنگھ پٹیل دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ پیشہ کے اعتبار سے بزنس مین ہیں۔ وہ فی الحال احمد آباد سٹی کانگریس کے صدر ہیں اور ہمت سنگھ احمد آباد میونسپل کارپوریشن میں چار بار کارپیٹر منتخب ہوئے ہیں۔ وہ احمد آباد شہر کے میئر بھی رہ چکے ہیں اور وہ آل انڈیا میئر کونسل کے وائس چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے بابو نگر کے ایم ایل اے کی حیثیت سے ذمہ داری بھی پوری کی ہے۔

بات کریں بی جے پی کے امیدوار کے تو بی جے پی نے ایک بار پھر ہسمکھ پٹیل کو احمد آباد ایسٹ سے اپنا امیدوار اتارا ہے۔ احمد آباد میں سب سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے جیتنے کا ریکارڈ بی جے پی کے ہسمکھ پٹیل کے پاس ہے۔ ہسمکھ پٹیل نے 2019 میں 4.24 لاکھ ووٹوں کے فرق سے جیتا تھا۔ دوسری جانب 1977 میں کانگریس کے احسان جعفری نے اسی سیٹ سے صرف 10 ہزار کے فرق سے جیت حاصل کی تھی۔ احمد آباد میں ووٹوں کے سب سے کم فرق سے جیتنے کا ریکارڈ احسان جعفری نے بنایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.