ETV Bharat / state

اروند کیجروال کی رہائش گاہ کے باہر ہندو تارکین وطن کا احتجاج

author img

By ANI

Published : Mar 14, 2024, 12:51 PM IST

قومی دار الحکومت دہلی کے وزیراعلی و عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجروال نے ملک میں سی اے اے لاگو کرنے پر مودی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی تھی اور کہا تھا کہ یہ ووٹ بینک کی سیاست کا حصہ ہے۔

Hindu migrants
Hindu migrants

نئی دہلی: افغانستان اور پاکستان سے ہزاروں ہندو تارکین وطن نے جمعرات کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے سامنے حال ہی میں وزارت داخلہ کی جانب سے نافذ کردہ سی اے اے پر ان کے بیانات پر احتجاج کیا۔ پاکستان اور افغانستان کے ہزاروں ہندو اور سکھ مہاجرین قومی دارالحکومت میں مقیم ہیں۔

احتجاج کرنے والوں نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے اور کیجریوال کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے اروند کیجروال سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا بیان غلط اور ہندو برادری کے خلاف ہے۔ دریں اثناء پولیس نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے کیونکہ مظاہرین کو احتجاج کی اجازت نہیں تھی۔

بدھ کو دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس کر کے اس قانون کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی نے آنے والے لوک سبھا انتخابات سے فائدہ اٹھانے کے لئے سی اے اے کو لاگو کیا ہے۔ کیجریوال نے خدشہ ظاہر کیا کہ پڑوسی ممالک سے لاکھوں لوگ آئیں گے، جس سے یہاں کے نظام میں افراتفری پھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے وزیر اعلیٰ کیجریوال پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا تھا۔ بی جے پی کے دیگر رہنماوں نے بھی وزیر اعلیٰ کے بیان کی مخالفت کی ہے۔ جمعرات کو ہندو اور سکھ پناہ گزینوں کے احتجاج کے اعلان کے ساتھ ہی سی اے اے کے ارد گرد سیاست اور بحث میں شدت آنے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.