ETV Bharat / state

گیان واپی مسجد معاملہ: الٰہ آباد ہائی کورٹ سے مسلم فریق کی عرضی مسترد، پوجا جاری رکھنے کا حکم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 26, 2024, 11:09 AM IST

Updated : Feb 26, 2024, 11:15 AM IST

Gyanvapi Mosque Case: گیان واپی معاملے میں مسلم فریق کو الہ آباد ہائی کورٹ سے دھچکا لگا ہے۔ عدالت نے گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کرنے کے ہندو فریق کے حق کو برقرار رکھا ہے۔ مسلم فریق نے مسجد کے تہہ خانے میں پوجا شروع کرنے کے وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ کے حکم کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

گیان واپی مسجد معاملہ
Gyanvapi Case

الہٰ آباد: گیان واپی کیس میں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ ہائی کورٹ نے مسلم فریق کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے مسجد کے تہہ خانے میں ہندو فریق کو پوجا جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ وارانسی کے ضلع جج نے پوجا کرنے کا جو حکم دیا تھا وہی جاری رہے گا۔ گیان واپی کیس میں ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین نے کہا کہ 'الٰہ آباد ہائی کورٹ نے انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی دونوں درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ اس کا مطلب ہے کہ تہہ خانے میں پوجا ہو رہی تھی، وہ اسی طرح جاری رہے گی۔ اگر وہ سپریم کورٹ جائیں گے تو ہم وہاں بھی اپنا موقف پیش کریں گے۔'

مسجد کے تہہ خانے میں پوجا شروع کرنے سے متعلق وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے کو مسلم فریق نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ تاہم، یہاں بھی مسلم فریق کو مایوسی ہوئی اور الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں ہندوؤں کے پوجا کرنے کے حق کو محفوظ رکھا۔ تاہم مسلم فریق کے لیے سپریم کورٹ جانے کا آپشن اب بھی کھلا ہے اور شاید مسلم فریق کے لیے اگلا قدم سپریم کورٹ سے رجوع کرنا ہوگا۔

انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے وارانسی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ مسلم فریق نے ہائی کورٹ سے تہہ خانے میں پوجا شروع کرنے کے حکم پر اسٹے لگانے کی اپیل کی تھی۔ ہندو اور مسلم دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ پہلے ہی محفوظ کر لیا تھا۔ مسلم فریق نے دعویٰ کیا کہ وارانسی کورٹ نے ڈی ایم کو ریسیور مقرر کیا ہے، جو پہلے ہی کاشی وشوناتھ مندر کے رکن ہیں۔ اس لیے انہیں ریسیور تعینات نہیں کیا جا سکتا۔

مسلم فریق کا مزید کہنا ہے کہ دستاویز میں کسی تہہ خانے کا ذکر نہیں ہے۔ مسلم فریق نے یہ بھی کہا کہ ویاس جی پہلے ہی پوجا کے حقوق مسجد ٹرسٹ کو منتقل کر چکے ہیں۔ انہیں درخواست دائر کرنے کا حق نہیں ہے۔ اب ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مسلم فریق جلد ہی سپریم کورٹ کا رخ کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت کے بعد مسلمانوں کا اعتماد عدالت سے اٹھ رہا ہے؟

گیان واپی مسجد معاملہ میں بنارس کی عدالت نے قانون کی پاسداری نہیں کی: پروفیسر عرفان حبیب

گیان واپی مسجد میں اشتعال انگیز نعرے بازی، مسجد کمیٹی کا ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

Last Updated : Feb 26, 2024, 11:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.