ETV Bharat / state

گھاٹ کوپر ہورڈنگ واقعہ: ممبئی کرائم برانچ نے ملزم بھاویش بِھڑے کو گرفتار کر لیا - Ghatkopar hoarding incident

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 10:02 AM IST

ممبئی کے گھاٹ کوپر ایسٹ کے پنت نگر میں ہورڈنگ گرنے کے تین دن بعد، ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے 51 سالہ بھاویش بِھڑے کو جمعرات کی شام گرفتار کر لیا۔ اس حادثے میں 16 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور تقریباً 74 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ممبئی کرائم برانچ نے ملزم بھاویش بِھڑے کو گرفتار کیا
ممبئی کرائم برانچ نے ملزم بھاویش بِھڑے کو گرفتار کیا (Etv Bharat)

ممبئی: ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے جمعرات کو گھاٹ کوپر ہورڈنگ گرنے کے معاملے میں ایگو میڈیا کے مالک بھاویش بھڑے کو گرفتار کرلیا۔ ممبئی پولیس نے بتایا کہ یہاں پولیس کی کرائم برانچ نے اہم ملزم بھاویش بھڑے کو ادے پور سے گرفتار کیا ہے اور اسے ممبئی لا رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ممبئی کے گھاٹ کوپر میں ہورڈنگز گرنے سے 16 افراد ہلاک اور 75 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

ممبئی کرائم برانچ نے ملزم بھاویش بِھڑے کو گرفتار کیا
ممبئی کرائم برانچ نے ملزم بھاویش بِھڑے کو گرفتار کیا (Bharat)

گھاٹ کوپر میں ہورڈنگ گرنے کے واقعہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے، بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے کمشنر بھوشن گگر نے جمعرات کو کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے اور اس میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس حادثہ میں 16 افراد ہلاک ہوئے۔

یہاں ایک فعال پیٹرول پمپ ہے جہاں پر لوگوں کا زیادہ آنا جانا لگا رہتا ہے، اس لیے ہمارے ریسکیو آپریشن میں تاخیر ہوئی۔

ممبئی کرائم برانچ نے ملزم بھاویش بِھڑے کو گرفتار کیا
ممبئی کرائم برانچ نے ملزم بھاویش بِھڑے کو گرفتار کیا (ETV Bharat)

قبل ازیں ممبئی پولیس نے پنت نگر پولیس اسٹیشن میں مالک بھاویش بھڑے اور دیگر کے خلاف آئی پی سی 304، 338، 337 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ 13 مئی کو ممبئی کے گھاٹ کوپر علاقے میں تیز ہواؤں کے درمیان ایک بڑا ہورڈنگ گر گیا تھا، جس سے 16 افراد ہلاک اور تقریباً 75 افراد زخمی ہوئے۔

بھاویش بھڑے ایگو میڈیا کا ڈائریکٹر ہے، جو کہ گھاٹ کوپر میں گرے ہوئے ہورڈنگز کو کھڑا کرنے کی ذمہ داری اٹھاتی ہے۔

یہ بھہ پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.