ETV Bharat / state

عازمین حج کی سہولتوں اور قیام کے لیے ایئرپورٹ پر پنڈال کا کام اب تک شروع نہیں ہوا - haj 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 8:07 PM IST

گیا ایئر پورٹ پر پنڈال کے لیے ٹینڈر کردیا گیا ہے۔ ٹینڈر کا حتمی رپورٹ آئندہ کل بدھ کو جاری کیا جائے گاکہ کس کمپنی کو پنڈال لگانے کا ٹینڈر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد سے ہی کام شروع ہوگا حالانکہ اب پرواز میں11 دن ہی باقی ہیں لیکن اب تک گیا ایئرپورٹ پر کسی کام کو شروع نہیں کیا گیا ہے۔

عازمین حج کی سہولتوں اور قیام کے لیے ایئرپورٹ پر پنڈال کا کام اب تک شروع نہیں ہوا
عازمین حج کی سہولتوں اور قیام کے لیے ایئرپورٹ پر پنڈال کا کام اب تک شروع نہیں ہوا (etv bharat)

عازمین حج کی سہولتوں اور قیام کے لیے ایئرپورٹ پر پنڈال کا کام اب تک شروع نہیں ہوا (etv bharat)

گیا: بہار کے عازمین حج کی پرواز کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ البتہ پرواز گیا ہوائی اڈے سے نہیں بلکہ ملک کے دوسرے امبارکشن پوائنٹ سے پرواز ہو رہی ہے۔ اب تک 325 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ گیا ہوائی اڈے سے آئندہ 26 مئی سے پرواز شروع ہونے کا شیڈول ہے۔ لیکن اب تک ایئرپورٹ پر انتظامات اور دی جانے والی سہولیات کے کام شروع نہیں ہوئے ہیں۔

پنڈال بھی بننے کا کام شروع نہیں کیا گیا ہے۔ جبکہ پرواز میں اب کچھ دن ہی باقی ہیں۔ ایئرپورٹ ڈائریکٹر گیا کے مطابق پنڈال کے لیے ٹینڈر کا کام ہو گیا ہے۔ اب حتمی رپورٹ کے مطابق کے ٹینڈر دے دیا جائے گا۔ اصول کے تحت ٹینڈر جنہوں نے بھرا ہے وہ کھل گیا ہے۔ اگلے چار دنوں میں پنڈال کا کام ہونا شروع ہوگا۔ اس بار بھی گیا ایئرپورٹ پر ہر برس کی طرح ہی جرمن پنڈال لگایا جائے گا لیکن اس کام میں اس برس تاخیر بھی ہوئی ہے۔

گزشتہ ایک مئی کو ہی بہار کے چیف سکریٹری برجیش مہوترا نے گیا ہوائی اڈے پر ایک اعلی سطحی جائزہ میٹنگ کی تھی۔ جس میں انہوں نے ایئرپورٹ ڈائریکٹر سے کہا تھا کہ پنڈال بنانے کے لیے قانونی اصول و ضوابط کو پورا کر کے کاموں کو جلد شروع کر دیا جائے، لیکن ابھی تک پنڈال بنانے کا کام شروع نہیں ہوا ہے۔ پرواز کو اب 10 دن ہی باقی ہیں۔

حالانکہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے منتخب حج نوڈل آفیسر راہل کمار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پنڈال 25 مئی سے پہلے بن کر مکمل ہو جائے گا۔ اس کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس بار بھی جرمن پنڈال لگے گا لیکن اس کی لمبائی کم کر دی گئی ہے۔ کیونکہ اس بار 1085 عازمین حج ہی گیا ایئرپورٹ سے پرواز کریں گے۔

اکرام ٹینٹ ہاؤس کے مالک محمد اکرام نے کہا کہ گزشتہ سال پنڈال کی لمبائی 200 فٹ تھی۔ جبکہ اس کی چوڑائی 66 فٹ کے قریب تھی۔ اس بار ایئرپورٹ اتھارٹی کی طرف سے پنڈال کا جو ٹینڈر جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق لمبائی کم کر دی گئی ہے۔ اس بار پنڈال کے لمبائی ڈیڑھ سو فٹ رکھی گئی ہے۔ جبکہ چوڑائی 66 فٹ کے قریب ہی ہے۔

پانچ دن میں ہوجائے کا کام

نوٹل آفیسر راہل کمار کی طرف سے بتایا گیا کہ وقت پر سبھی تیاریاں اور سہولتیں دستیاب ہوں گی۔ کہیں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ پنڈال، کنٹرول روم وضو خانہ، پولیس کیمپ، ہیلتھ کیمپ پانچ دنوں کے اندر بن جائیں گے کیونکہ پنڈال بنانے کےسارے کام ہینگنگ پر ہوتے ہیں۔ پنڈال بنانے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ اگر 18 تاریخ سے بھی کام شروع ہوتا ہے۔ تو اگلے پانچ دنوں میں پنڈال بن کر پورا ہو جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ عازمین حج سے متعلق سبھی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ 18 مئی کو ویکسینیشن کیمپ بھی لگے گا۔ حج پر جانے والے عازمین حج کے لیے ویکسینیشن انتہائی ضروری ہے۔ کیونکہ اس میں ہیلتھ سرٹیفیکیٹ بھی دی جاتی ہے اور بغیر ہیلتھ سرٹیفیکیٹ کے وہاں داخلہ ممکن نہیں ہے۔ اس لیے وہ سبھی عازمین حج جو گیا ایئرپورٹ سے پرواز کریں گے وہ لازمی طور پر اپنا ویکسینیشن کرائیں۔ ساتھ ہی ہیلتھ سرٹیفیکیٹ بھی وہ حاصل کریں۔

واضح ہو کے گیا ایئرپورٹ سے 26 مئی سے پرواز کا سلسلہ شروع ہوگا اور ایک جن کو آخری قافلہ روانہ ہوگا۔ اس بار گیا ایئرپورٹ سے کل 1085 عازمین حج روانہ ہوں گے۔ ان میں زیادہ تر کا تعلق جنوبی بہار کے اضلاع سے ہے۔ حالانکہ اس بار گیاائیر پورٹ سے جانے والے عازمین حج کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گیا کے جے پرکاش نارائن ہسپتال میں عازمین حج کی ٹیکہ کاری ہوئی - Haj pilgrims vaccinated in Gaya

گزشتہ سال کے بنسبت اس بار نصف حصے سے بھی کم عازمین حج گیا ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گے۔ اس حوالے سے بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین عبدالحق نے بتایا کہ بہار کے ان عازمین حج کی پرواز شروع ہو گئی ہے، جو ضلع گیا کے ایئرپورٹ سے پرواز نہیں کریں گے بلکہ وہ دوسرے امبارکیشن پوائنٹ جیسے کولکاتا، دلی، ممبئی، لکھنو، بنگلور وغیرہ سے پرواز کریں گے۔ مختلف امبارکیشن پوائنٹ سے اب تک بہار کے 325 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ ان میں ارریہ، بھاگلپور، بانکا، دربھنگہ، گیا اور پٹنہ سے تعلق رکھنے والے عازمین حج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.