ETV Bharat / state

بیربھوم ضلع میں بھارت جوڑو نیائے یاترا شروع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 1:50 PM IST

Updated : Feb 2, 2024, 2:39 PM IST

بیربھوم ضلع میں بھارت جوڑو یاترا میں تاخیر
بیربھوم ضلع میں بھارت جوڑو یاترا میں تاخیر

Bharat Jodo Nyay Yatra in Bengal: بیربھوم ضلع میں مدھیامک امتحانات کے مدنظر پولیس کی پرامن یاتر کی ہدایت کے بعد راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا شروع ہوگئی ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے امتحانات کے سبب بھارت جوڑو یاترا کی اجازت نہیں دی تھی ۔ اس پر کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری اور جے رام رمیش نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

بیربھوم ضلع میں بھارت جوڑو یاترا میں تاخیر

بیربھوم: مغربی بنگال میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا روز اول سے ہی مشکلات کا شکار ہے۔مغربی بنگال میں آج سے مدھیامک بورڈ امتحانات کا آغاز ہوا ہے جس کے سبب بیربھوم ضلع انتظامیہ نے بھارت جوڑو نیائے یاترا کو اجازت دینے سے انکار کردیا۔اس سلسلے میں مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ مدھیامک امتحانات کا پورا خیال ہے لیکن ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہمیں تاخیر سے نوٹس ملا۔

انہوں نے کہاکہ کل تک سب کچھ ٹھیک تھا۔جیسے ہی وزیراعلیٰ نے مدھیامک امتحانات کا ذکر کیا وہیسے ہی ضلع انتظامیہ حرکت میں آگئی۔راہل گاندھی کو بیربھوم سے جارکھنڈ جانا ہے۔ضلع انتظامیہ کو بھارت جوڑو یاترا کے انعقاد کے لئے اجازت دینی چاہیے۔ کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے کہاکہ شمالی بنگال کے کوچ ہبار ،جلپائی گوڑی ،مالدہ اور مرشد آباد میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کوغیرمعمولی حمایت حاصل ہوئی ہے۔یاترا میں لوگوں کا سیلاب کا امڈ پڑا ہے۔

یہ بھی پرھیں: بھارت جوڑو نیائے یاترا کا دوبارہ آغاز

انہوں نے کہاکہ مالدہ اور مرشد آباد میں عام لوگوں نے بھارت جوڑو نیائے یاترا کو ہاتھوں ہاتھ لیا۔عام لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں یاترا میں شامل ہونے کے لئے کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا ہے۔وہ اپنی مرضی اور خوشی سے یاترا میں شامل ہو رہے ہیں ۔ مغربی بنگال میں خواتین میں بھی بھارت جوڑو نیائے یاترا کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے ۔خواتین کی ایک بڑی تعداد راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کی یاترا کی حمایت کر رہی ہے ۔

Last Updated :Feb 2, 2024, 2:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.