ETV Bharat / bharat

بھارت جوڑو نیائے یاترا کا دوبارہ آغاز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 10:17 AM IST

Bharat Jodo Nyay Yatra
Bharat Jodo Nyay Yatra

Rahul Gandhi's Bharat Jodo Nyay Yatra کانگریس رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں جاری بھارت جوڑو نیائے یاترا کا بہار کے کٹیہار سے دوبارہ آغاز ہوا ہے۔ یہ یاترا بہار سے دوبارہ بنگال میں داخل ہوگی۔

کٹیہار: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' آج بہار کے کٹیہار سے شروع ہوئی اور یہ یاترا بنگال میں داخل ہوگی۔ کٹیہار شہر کے میرچائی باڑی سے مارچ کرتے ہوئے وہ شہید چوک، ڈی ایس کالج اور پران پور سے ہوتے ہوئے بہار-بنگال سرحد پر واقع مالدہ ضلع میں داخل ہوں گے۔ اس یاترا کو لے کر کانگریس کے حامیوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔

اس دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بہار کے پہلے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر شری کرشنا کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہیں یاد کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ 'شری کرشنا کو ان کی بہترین خدمات کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا'۔

  • बिहार के प्रथम मुख्यमंत्री 'बिहार केसरी' डॉ. श्रीकृष्ण सिंह जी की पुण्यतिथि पर उन्हें कोटिश: नमन।

    राज्य के विकास में अद्वितीय योगदान के लिए श्रीबाबू जी को आधुनिक बिहार के निर्माता के रूप में हमेशा याद किया जाएगा। pic.twitter.com/fkgO73o5x9

    — Bihar Congress (@INCBihar) January 31, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بہار کے پورنیہ کے رنگ بھومی گراؤنڈ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ 'نتیش جی تھوڑا سا دباؤ ہوتے ہی یو ٹرن لے لیتے ہیں۔' کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیا کہ نتیش کمار بھارتیہ جنتا پارٹی کے چکر میں پھنس گئے ہیں۔ پورنیہ میں جلسہ عام میں راہل گاندھی کے ساتھ کئی بڑے لیڈروں نے اسٹیج شیئر کیا۔ راہل گاندھی کے ساتھ سی پی آئی (ایم ایل) کے قومی جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ بھی نظر آئے۔ اسی دوران چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل، سابق وزراء شکیل احمد، طارق انور بھی وہاں موجود تھے۔

مزید پڑھیں: بی جے پی سماجی انصاف اور ذات پر مبنی گنتی کی مخالف: راہل گاندھی

اپنے دورے کے دوران راہل گاندھی کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں وہ مقامی نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ فٹبال کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دراصل کودھا کے چیتھریا پیر کے پاس کچھ نوجوان فٹبال کھیل رہے تھے، جب وہاں سے گزر رہے تھے تو راہل وہاں رک گئے اور ان کے ساتھ فٹ بال کھیلا۔

واضح رہے کہ کانگریس رہنما و رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی قیادت میں 6,713 کلومیٹر طویل بھارت جوڑو نیائے یاترا کا 14 جنوری کو منی پور سے آغاز ہوا اور 20 مارچ 2024کو ممبئی میں یہ یاترا اختتام پذیر ہوگی۔ 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' کے ذریعہ 15 ریاستوں کے 110 اضلاع کا احاطہ کرنے کا منصوبہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.