ETV Bharat / state

گلبرگہ میں سابق رکن پارلیمان اقبال احمد سرڈگی سپرد خاک - Mallikarjun Kharge Reaction

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 25, 2024, 1:52 PM IST

Funeral Of ex Mp Iqbal Ahmed Saradgi گلبر گہ کے کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق رکن پارلیمان اقبال احمد سرڈگی کو بعد نماز عصر مسجد مقبرہ کے صحن میں آخری رسومات ادا کر دی گئی۔اس موقع پر کانگریس کے قومی صدر داکٹر مالکارجن کھرگے سمیت درجنوں سیاسی رہنماوں اور کثیر تعداد میں عام لوگ موجود تھے۔

گلبرگہ میں سابق رکن پارلیمان اقبال احمد سرڈگی سپرد خاک
گلبرگہ میں سابق رکن پارلیمان اقبال احمد سرڈگی سپرد خاک (etv bharat)

گلبرگہ:ریاست کے کرناٹک کے گلبرگہ میں سابق رکن پارلیمان اقبال احمد سرڈگی کا جنازہ گھر سے روانہ ہوا اور نیشنل کالج گراؤنڈ پہنچا جہاں پر ان کے آخری دیدار کیلئے عوام کا جم غفیر موجود تھا۔اس موقع پر کانگریس کے قومی صدر داکٹر ملکارجن کھرگے نے کہاکہ مھرحوم اقبال احمد سرڈگی سے پرانے تعلقات تھے۔انہوں نے ہمیشہ سے ہی فلاحی کاموں کو ترجیح دی ۔

ڈاکٹر ملکارجن کھرگے نے کہاکہ کالج کے زمانے سے ہم ایک ساتھ تھے۔وہ ایک کامیاب سیاسی رہنما کے ساتھ ساتھ اچھے سماجی کارکن بھی تھے۔ہم ایک دسرے کے خیالات کا بڑا احترام کرتے تھے ۔کانگریس کے سنئیر رہنما نے اقبال احمد سرڈگی کو تعزیت پیش کی اور ان کے خاندان والوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

گلبرگہ میں سابق رکن پارلیمان اقبال احمد سرڈگی سپرد خاک (etv bharat)

اس موقع پر وزیر براے علی عظیم ڈاکٹر شرن پرکاش آر پائل،رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر سید نصیر احمد، رکن اسمبلی گلبرگہ (جنوب) الم پر بھو پائل،رکن اسمبلی افضل پور ایم وائی پائل، سابق وزیر مالکیه گته دار، با بورا و چیچنور ، رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر بی جی پائل کے علاوہ کئی ایک کانگریس قائدین و کارکنان موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کانگریس کے سینئر لیڈر اقبال احمد سرڈ گی کا 80 سال کی عمر میں انتقال - Iqbal Ahmed Saradgi Passes Away

مولانا جاوید اختر مصباحی نے نماز جنازہ پڑھائی۔اس موقع پر سید شاہ علی الحسینی خلف اکبر سجادہ نشین بارگاہ بندہ نواز، کے علاوہ علمائے کرام، مشائخین عظام، ائمہ کرام، سیاسی قائدین ، سماجی کارکنان، تجار حضرات، ڈاکٹرس ، انجینئرس ، عمائدین کے شہر کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔بعد نماز جنازہ ضلع پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.