ETV Bharat / state

وزہر اعلیٰ سدرامیہ نے سمستہ کیرالہ جمعیت العلماء کا صد سالہ افتتاحی جشن کا افتتاح کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 2:34 PM IST

Hundred Years Of Samastha Kerala Jamiat Ulema کیرالہ کا عظیم و قدیم ادارہ سمستہ کیرالہ جمعیت العلماء اپنے 100 سال مکمل کرنے جارہا ہے، جس کے پیش نظر ایک صد سالہ افتتاحی جشن شہر بنگلور میں منعقد کیا گیا جس کا وزیر اعلیٰ سدرامیہ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔

وزہر اعلیٰ سدرامیہ نے سمستہ کیرلہ جمعیت العلماء کا صد سالہ افتتاحی جشن کا افتتاح کیا
وزہر اعلیٰ سدرامیہ نے سمستہ کیرلہ جمعیت العلماء کا صد سالہ افتتاحی جشن کا افتتاح کیا

وزہر اعلیٰ سدرامیہ نے سمستہ کیرلہ جمعیت العلماء کا صد سالہ افتتاحی جشن کا افتتاح کیا

بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں منعقدہ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدرامیہ نے سمستہ کیرلہ جمعیت العلماء کے تعلیمی و سماجی خدمات کی خوب تعریف کی۔وزیراعلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہاں اسلام امن و صبر کا پیغام ہے۔ اسی طرح ملک بھارت کا دستور رواداری و بھائی چارے کی تلقین دیتا ہے. ہمیں چاہیے کہ ملک میں نفرت کو ختم کرنے و محبت کو عام کرنے کے کام کو جاری رکھی‌۔

یاد رہے کہ ادارہ سمستہ کیرلہ جمعیت العلماء سن 1926 میں قائم کیا گیا تھا جسے جنوبی ہند میں ایک قابل احترام مذہبی ادارے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ جسے مسلمانوں اور غیر مسلموں دونوں کے اہم اثر و رسوخ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر، سمستا جب سے وجود میں آیا ہے، جنوبی ہند کی سب سے بڑی مسلم آبادی کی رہنمائی کر رہا ہے اور کیرالہ میں اسلامی تعلیم کے ہراول دستے کے طور پر شہرت حاصل کرتا آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سول سوسائٹی گروپ کا 2024 کے انتخابات کے لیے عوامی منشور جاری

اس اجلاس میں شہر بنگلور کی مقامی تنظیموں نے بھی حصہ لیا اور ادارے کے 18 ذیلی تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ خصوصی طور پر ایس کے ایس ایس ایف طلبا کی تنظیم کے تقریباً 2500 والنٹیرز نے شرکت کی.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.