ETV Bharat / state

سرسید آل انڈیا رولر ہاکی چمپیئن شپ میں چنڈی گڑھ ٹیم فاتح

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2024, 12:03 PM IST

Chandigarh team winners in Sir Syed All India Roller Hockey Championship
Chandigarh team winners in Sir Syed All India Roller Hockey Championship

Sir Syed All India Roller Hockey Championship۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اولڈ بوائز ایسوسی ایشن اور اے ایم یو گیمز کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سرسید آل انڈیا رولر ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں چندی گڑھ کی ٹیم نے اے ایم یو کی ٹیم کو 0-2 سے ہرا کر خطاب پر قبضہ کیا۔

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اکیٹنگ رینگ پر اولڈ بوائز ایسوسی ایشن اور اے ایم یو گیمز کمیٹی کے زیر اہتمام آل انڈیا رولر ہاکی چیمپئن شپ منعقد کی گئی جس کے فائنل میچ میں چندی گڑھ کی ٹیم نے اے ایم یو کی ٹیم کو 0-2 سے ہرا کر خطاب پر قبضہ کرلیا۔ ہاف ٹائم سے پہلے چندی گڑھ کی ٹیم کے دمن پریت نے پہلا گول کیا۔ میچ کے آخری لمحات میں چندی گڑھ کے گرو شرن نے دوسرا گول کیا اور اس طرح چندی گڑھ نے 0-2 کے اسکور کے ساتھ مقابلہ جیت لیا۔ فاتح ٹیم چندی گڑھ کو ایک لاکھ روپے، رنر اپ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو 50 ہزار روپے اور تیسرے نمبر پر آنے والی سنگرور پنجاب کی ٹیم کو 25 ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔

سرسید آل انڈیا رولر ہاکی چیمپئن شپ میں چنڈی گڑھ ٹیم فاتح
سرسید آل انڈیا رولر ہاکی چیمپئن شپ میں چنڈی گڑھ ٹیم فاتح

یہ بھی پڑھیں:

AMU Roller Hockey Team اے ایم یو رولر ہاکی ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا


مین آف دی ٹورنامنٹ چنڈی گڑھ کے جوجھار سنگھ کو 15 ہزار روپے اور ٹورنامنٹ کے بہترین گول کیپر چندی گڑھ کے نمن کو آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر اعظم میر خاں نے 10 ہزار روپے کی رقم بطور انعام پیش کی۔ مہمان خصوصی، علی گڑھ رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس شلبھ ماتھر اور اے ایم یو کے رجسٹرار محمد عمران نے مشترکہ طور پر فاتح ٹیم اور رنر اپ ٹیم کو انعامات تقسیم کیے۔ شلبھ ماتھر نے کھلاڑیوں اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل باہمی روابط کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اب نوجوان بھی تعلیم اور کھیل کے ذریعہ اپنا مستقبل بنا سکتے ہیں۔

آرگنائزنگ سکریٹری اور اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر اعظم میر خاں نے مہمان خصوصی آئی جی شلبھ ماتھر، رجسٹرار محمد عمران آئی پی ایس، ای سی ممبر پروفیسر معین الدین، یوپی رولر اسپورٹس کے سکریٹری جی ایس راٹھور، نیشنل رولر فیڈریشن کے نائب صدر سردار بلوندر سنگھ، کنور رضوان الرحمٰن، سکریٹری یونیورسٹی گیمز کمیٹی پروفیسر سید امجد علی رضوی کو یادگاری تحفہ پیش کرتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا۔

ریفریوں میں بھوپیندر سنگھ، ہرپریت سنگھ اور کلپیش گاندھی شامل تھے۔ اس موقع پر شہباز خان شبو، محمد مختار زیدی، توفیق ملک، سید ماذن حسین، ڈاکٹر مسعود احمد، کاشف طارق، سید محمد حیدر، رئیس احمد، عرفان رحم علی، رشید مصطفیٰ، ڈاکٹر فیصل شیروانی، سہیل فاروقی، علی اکبر، ندیم کاظمی، حکم سنگھ، حیدر عاقل سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.