ETV Bharat / state

AMU Roller Hockey Team اے ایم یو رولر ہاکی ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 9:52 PM IST

وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں منعقدہ آل انڈیا انٹر یونیورسٹی رولر ہاکی چیمپئن شپ میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء کی ٹیم نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اے ایم یو کی ٹیم اب تک کل 11 قومی اور 5 بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔

اے ایم یو رولر ہاکی ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا
اے ایم یو رولر ہاکی ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا

اے ایم یو رولر ہاکی ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا

علیگڑھ :تعلیم کے دوران کھیل کود طلبہ کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے بے حد ضروری ہوتا ہے۔ بچے بچپن سے ہی فطری طور پر کھیل کود کے شوقین ہوتے ہیں۔ کھیل جہاں بچوں کی بہتر نشوونما میں معاون ہوتی ہے وہیں طلبہ کی کردار سازی اور نفسیاتی تربیت میں بھی مدد ملتی ہے۔ یہ واضح ہے کہ صحت مند بچے ہی تعلیمی میدان میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لیے اسکولز، کالج اور یونیورسٹیوں میں جسمانی تعلیم اور کھیلوں پر زور دینے کی ضرورت ہے۔

عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں بھی طلبہ کے لئے ایک گیمس کمیٹی موجود ہے جس میں پندرہ سے زائد مختلف کھیلوں کے کلب ہیں جہاں طلباء تعلیم کے ساتھ کھیل کود کے ذریعے اپنے آپ کو جسمانی اور ذہنی تندرست رکھنے کے ساتھ قومی اور بین الاقوامی سطح پر یونیورسٹی اور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ حالہی میں وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش میں منعقدہ آل انڈیا انٹر یونیورسٹی رولر ہاکی چیمپئن شپ میں اے ایم یو طلباء کی ٹیم نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

ٹیم کے رکن طاروق محسن نے بتایا میرا دو مرتبہ 2017، 2019 قومی رولر ہاکی ٹیم میں انتخاب ہو چکا یے، ہم گزشتہ دو برسوں سے آل انڈیا چمپئن رہے ہیں، حالہی میں وشاکھاپٹنم میں منعقدہ چیمپئن شپ میں ملک سے دس سے بارہ ٹیموں نے حصہ لیا اور فائنل میں ہمنے عثمانیہ ٹیم کو 7/0 سے ہرا کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ مستقبل میں بھی ہونے والے مختلف مقابلوں میں بھی ہم اسی طرح اپنی یونیورسٹی کا نام روشن کرتے رہیں گے۔ سوال کا جواب دیتے ہوئے طاروق نے تعلیم کے ساتھ کھیل کود پر زور دیتے ہوئے بتایا کھیل ایک ایسی چیز ہے جس سے تعلیم اور کھیل دونوں میں دل لگتا ہے اور طلباء بھی ذہنی و جسمانی تندرست رہتے ہیں۔

اے ایم یو رولر ہاکی ٹیم کے گول کیپر امان اللہ فاروقی جو قومی ٹیم کے بھی گول کیپر ہیں نے بتایا عنقریب قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلے ہیں جن کے لئے ہم صبح اور شام مستقل تیاری کر رہے ہیں۔ امان اللہ نے بتایا 2024 میں ہونے والے ولڈ گیمس میں میرا خواب ہے کہ میں قومی ٹیم کی جانب سے کھیل کر کامیابی حاصل کروں۔ اب تک ہم کل 11 قومی اور 5 بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اے ایم یو اسکیٹنگ کلب کInterview with Author Irfan Jaunpuri جونپور کی ادبی وراثت کے محافظ عرفان جونپوری سے خاص ملاقات

ے کوچ اکبر علی خان نے طلباء کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ یونیورسٹی کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی امان کا قومی ٹیم میں گول کیپر کی حیثیت سے انتخاب ہوا تھا گزشتہ برس اور امید ہے رواں برس بھی ہو جائے گا۔کوچ نے مزید کہا میری ہمیشہ سے ہی کوشش رہی ہے کہ طلباء تعلیم میں بھی کامیابی حاصل کریں کیونکہ تعلیم کے ساتھ ہی کھیل کود ممکن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.