ETV Bharat / state

چنڈی گڑھ میئر انتخابات کے خلاف کانگریس کا نوئیڈا میں احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 1:53 PM IST

Congress Supporters Protest in in Noida: چندی گڑھ کے میئر کے انتخابات کے خلاف نوئیڈا میں بارش کے باوجود نوئیڈا ضلع یوتھ کانگرس کے صدر جاوید خان اور نوئیڈا اسمبلی کانگریس کے صدر نیرج اوانہ کی قیادت میں احتجاج درج کرایا۔ اس موقعے پر بی جے پی اور امت شاہ کے خلاف نعرے لگائے گئے اور بی جے پی کا پتلا بھی نذر اتش کرنے کی کوشش کی گئی جسے پولیس نے زبردستی چھین لیا۔

چنڈی گڑھ میئر انتخابات کے خلاف کانگریس کا نوئیڈا میں احتجاج
چنڈی گڑھ میئر انتخابات کے خلاف کانگریس کا نوئیڈا میں احتجاج

نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا میں کانگریس کے حامیوں نے چنڈی گڑھ میئر کے انتخابات کو لے کر بی جے پی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اس موقعے پر کانگریس کے لیڈران نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دھاندلی سے ہی الیکشن جیتی ہے۔ جمہوریت کا قتل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جس طرح چندی گڑھ کے میئر کے انتخابات میں جس شخص کو پریذائیڈنگ آفیسر بنایا گیا وہ چندی گڑھ میں بی جے پی اقلیتی سیل کا ضلع صدر رہ چکا ہے اور اس شخص کو جمہوریت کا قتل کرنے کے لیے پریزائیڈنگ افسر بنایا گیا، جیسا کہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسے بیلٹ پیپر پر ہاتھ سے کچھ لکھا جا رہا ہے جب کہ عام طور پر بیلٹ پیپر پر کچھ نہیں لکھا جاتا جب کہ کانگریس-عآپ اتحاد کے پاس 20 ووٹ تھے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادیوں کے پاس صرف 16 ووٹ تھے، پہلی بار۔ کارپوریشن کی تاریخ میں جمہوریت پر شب خون مار کر کانگریس اور عآپ کے 8 ووٹوں کو غیر قانونی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:گیانواپی کیس کے سلسلے میں مسلم تنظیموں کی اہم میٹنگ

اس موقع پر کانگرس لیڈر پونم پنڈت ایڈوکیٹ دین شعوانہ سابق صدر نوڈا کانگرس اور ریاستی جنرل سیکرٹری یوتھ کانگرس ویسٹ شہاب الدین یتھ کانگرس نوئیڈا اسمبلی جنرل سیکرٹری رام چندر گپتا پرمود وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.