ETV Bharat / state

ون نیشن ون الیکشن ملک کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے:بی ایم حنیف

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 4:48 PM IST

BM Haneef React سیاسی کارکن اور صحافی بی ایم حنیف نے کہاکہ ہندوستان جیسے جمہوری ملک میں ایک نیشن ایک الیکشن کے لئے کوئی جگہ نہیں بن سکتی ہے۔یہ ایک غیر جمہوری نظام ہے جسے بی جے پی ملک پر ملسط کرنا چاہتی ہے۔

ون نیشن ون الیکشن ملک کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے:بی ایم حنیف
ون نیشن ون الیکشن ملک کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے:بی ایم حنیف

ون نیشن ون الیکشن ملک کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے:بی ایم حنیف

بنگلورو:وزیر اعظم نریندر مودی کا تصور ہے کہ پورے ملک میں لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت کرائے جائیں، چند سیاسی جماعتوں جیسے اے آئی اے ڈی ایم کے ، بیجو جنتا دل اور مہاراشٹر وادی گومانتک پارٹی (ایم جے پی) نے اس قسم کے الیکشن کی حمایت کی ہے، جبکہ دیگر سیاسی پارٹیوں نے الیکشن کے اس نظام کی سخت مخالفت کی ہے۔

اس معاملے پر بات کرتے ہوئے سیاسی کارکن و صحافی بی ایم حنیف نے کہا کہ ون نیشن ون الیکشن سراسر غیر جمہوری نظام ہے چونکہ ہر ریاست کے اپنے اپنے مسائل و عوامی مدے مختلف ہوتے ہیں۔اس صورت میں ون نیشن اور ون الیکشن کی پالیسی کسی بھی قیمت پر قاقل قبول نہیں ہے۔

بی ایم حنیف نے کہا کہ ون نیشن ون الیکشن کے ذریعے بی جے پی پارلمنٹری فاشسٹ نظام قائم کرنے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ون نیشن ون الیکشن پارلیمانی جمہوریت کے لئے اییک بڑا خطرہ ہے۔

یاد رہے کہ سابق صدر ہند اور 'ایک ملک، ایک انتخاب' سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی کے چیئرمین رام ناتھ کووند نے حال ہی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار دھڑے) اور راشٹریہ لوک جنتا دل کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ ان کی رائے کو سمجھا جا سکے۔ مرکزی حکومت کا بیک وقت انتخابات کرانے کے منصوبے کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں نے کھل مخالفت کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ سدرامیہ نے مرکزی عبوری بجٹ کو مایوس کن قرار دیا

اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں بشمول کانگریس، سی پی آئی (ایم)، دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے)، ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)، اور عام آدمی پارٹی نے اس خیال کی مخالفت کرتے ہوئے کمیٹی کے سکریٹری نتن چندرا کو خط لکھا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.