ETV Bharat / state

بنگال میں این آئی اے کی ٹیم پر حملہ - attack on NIA team in Bengal

author img

By ANI

Published : Apr 6, 2024, 12:04 PM IST

Updated : Apr 6, 2024, 12:13 PM IST

مغربی بنگال میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی ایک ٹیم پر حملے کے بعد اب قومی تحقیقاتی ایجنسی کی ٹیم پر حملہ کیا گیا۔ جہاں وہ ایک کیس کے سلسلے میں تحقیقات کے لئے گئی تھی۔

attack on nia team in Bengal
attack on nia team in Bengal

کولکتہ: شمالی 24 پرگنہ ضلع کے سندیش کھالی میں ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ (ای ڈی) کی ایک چھاپہ مار ٹیم پر حملے کے بعد اب قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کے کچھ افسران کی تحقیقات کے دوران ہفتہ کے روز پوربا میدنی پور ضلع میں ایک دھماکہ کیس کے سلسلے میں جانچ کے دوران مبینہ طور پر ہنگامہ کیا گیا تھا۔

ایلیٹ اینٹی ٹیرر تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع کے مطابق دھماکے کے معاملے کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں پوربا مدنی پور کا دورہ کرنے والی این آئی اے کی ٹیم ہفتہ کو حملہ کی زد میں آگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کے افسران جس گاڑی میں سفر کر رہے تھے اس کی مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ ایک شخص کو اس معاملے کے سلسلے میں اٹھایا جا رہا تھا۔

مبینہ واقعہ کی ایک ویڈیو میں مقامی لوگوں کو مبینہ طور پر ایک گاڑی کے گرد جمع ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جو این آئی اے کی ٹیم کو مشتبہ شخص کو اپنے ساتھ لے جانے سے روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ گاؤں والوں نے گاڑی پر پتھراؤ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایم سی رہنما کے گھر پرچھاپہ ماری کے دوران ای ڈی کے اہلکاروں پر حملہ

واضح رہے کہ چند ماہ قبل مغربی بنگال میں کھانے کے مبینہ گھوٹالہ کے سلسلے میں ماخوذ اور جیل میں بند ٹی ایم سی کے مضبوط رہنما شیخ شاہجہاں اور ایک اور حکمراں پارٹی لیڈر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارتے ہوئے سندیش کھالی میں مظاہرین کے ذریعہ ای ڈی افسران کی ایک ٹیم کو گھیر لیا گیا تھا، ان پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں مغربی بنگال کی حکمراں پارٹی پر سخت نکتہ چینی کی گئی تھی۔

Last Updated :Apr 6, 2024, 12:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.