ETV Bharat / state

بزم اردو کی جانب سے لکھنؤ میں بیت بازی پروگرام کا انعقاد - Bazm e Urdu in Lucknow

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 11:21 AM IST

A Program by Bazm e Urdu: لکھنؤ میں بزم اردو کے زیر اہتمام بیت بازی پروگرام کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ بیت بازی کے اس پروگرام میں بزم کی ممبران کے علاوہ ادب سے دلچسپی رکھنے والی شہر کی دیگر خواتین نے بھی شرکت کی۔

Bait Bazi and Eid Milan program organized by Bazm e Urdu in Lucknow
بزم اردو کی جانب سے لکھنؤ میں بیت بازی و عید ملن پروگرام کا انعقاد (ETV Bharat Urdu)

لکھنؤ: اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے خواتین کی تنظیم بزمِ اردو لکھنؤ کی جانب سے شام پانچ بجے ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بیت بازی کا اہتمام کیا گیا۔ جلسہ میں بزم سے وابستہ ممبران کے علاوہ ادب سے دلچسپی رکھنے والی شہر کی دیگر خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہَ اردو میں دو روزہ علمی و ادبی تقریبات - Two Day Academic Literary Events

بیت بازی میں حصہ لینے والی ٹیمیں، ٹیم غزل اور ٹیم قصیدہ تھیں۔ ٹیم غزل کی سربراہی نجمہ نورانی کر رہی تھیں جب کہ ٹیم قصیدہ کرامت حسین ڈگری کالج کی ڈاکٹر جہاں آرا کی زیر نگرانی تھی۔ پروفیسر صابرہ حبیب، تبسم قدوائی اور ڈاکٹر پروین شجاعت نے حَکَم کے فرائض انجام دیے۔ پروگرام بہت پُر لطف رہا اور سبھی ممبران نے بڑے جوش کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اختتام پر سبھی مہمانوں کی خاطر تواضع لذیذ پکوانوں سے کی گئی جو بزم کی ممبران کی جانب سے لائے گئے تھے۔

اس جلسہ کی خاص بات یہ رہی کہ متعدد مہمان خواتین نے بزم اردو کی ممبرشپ حاصل کی۔ ساتھ ہی اردو زبان و ادب کی فروغ و اشاعت کے لیے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا اور نئی نسل کو اردو زبان کی جانب راغب کرنے پر زور دینے پر اتفاق ہوا۔ جلسہ کے انعقاد کے لیے بزمِ اردو، لکھنؤ کی صدر پروفیسر صابرہ حبیب، نائب صدر محترمہ شہانہ سلمان، جنرل سکریٹری محترمہ تبسم قدوائی، جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر پروین شجاعت و دیگر اراکین ِ بزمِ اردو مبارکباد کی مستحق ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.