ETV Bharat / state

یادگیر کے دیہاتوں میں ووٹر بیداری پروگرام - Awareness programme on voting

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 7:15 PM IST

یادگیر کے دیہاتوں میں ووٹر بیداری پروگرام
یادگیر کے دیہاتوں میں ووٹر بیداری پروگرام

Voter Awareness Program in villages of Yadgir کرناٹک میں یادگیر کے مختلف دیہاتوں میں یادگیر ضلع انتظامیہ کی رہنمائی میں ووٹرس بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

یادگیر : مئی 7 کو ہونے والی لوک سبھا عام انتخابات-2024 کی پولنگ کے سلسلے میں ووٹروں میں ووٹنگ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے یادگیر کے مختلف دیہاتوں میں یادگیر ضلع انتظامیہ کی رہنمائی میں ووٹرس بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ وڈگرہ اور بمنہلی گرام پنچایت میں ضلع سطح یونین کے اشتراک سے ووٹرز بیداری پروگرام کے دوران رنگا رنگ اور پرکشش ووٹنگ بیداری رنگولی بنانے کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔

اس رنگولی مقابلے کے فاتحین میں اول، دوم اور سوم انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس کے بعد ووٹنگ کے حوالے سے عہد دلایا گیا۔ وڈگرہ کہ مختلف گاؤں میں ووٹر بیداری کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے ووٹنگ کے گیت گاؤں بجاتے ہوئے اہم گلیوں میں ریالی نکالی گئی۔ اس موقع پر گاؤں والوں میں ووٹنگ کے بارے میں بیداری پیدا کرتے ہوئے تمام لوگوں کو ووٹ دینے سے متعلق معلومات فراہم کی گئی۔ اس طرح سرپور تعلقہ کہ مختلف دیہاتوں میں بھی ووٹرز بیداری پروگرام کے تحت گاؤں کی خواتین کے ہاتھوں پر مہندی کے ذریعے ووٹرز سے متعلق معلومات فراہم کی گئی۔


میرا ایک ووٹ ملک کی بھلائی ہے، میرا ووٹ میرا حق ہے، آپ اپنا ووٹ ڈالیں جیسے نعروں کو خواتین نے اپنے ہاتھوں پر مہندی کے ذریعے لکھ کر لوگوں میں معلومات فراہم کی۔ اس موقع پر سنجیوینی پروجیکٹ کے تمام سی آر پی بشمول زونل سپروائزر اور گاؤں کی عوام موجود تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.