ETV Bharat / state

حج کے سفر پر روانہ ہونے سے قبل عازمینِ حج کے گھر خوشیوں کا ماحول - happiness in home of pilgrims

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 3:17 PM IST

Atmosphere of happiness in home of pilgrims اپنے فرض کی ادائیگی کے لیے اس مرتبہ بھی بڑی تعداد میں عازمین حج اپنے سفر پر روانہ ہو رہے ہیں۔ حج کے سفر پر جانے سے قبل عازمین حج کے گھر خوشیوں کا ماحول ہے ان کے لواحقین مبارکباد پیش کرنے کے لیے ان کے گھروں پر پہنچ رہے ہیں اور تحائف پیش کررہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

حج کے سفر پر روانہ ہونے سے قبل عازمینِ حج کے گھر خوشیوں کا ماحول (ETV Bharat)

مراد آباد: مذہب اسلام کے پانچ ستون میں سے ایک ہے حج کے فرض کی ادائیگی، اگر کوئی شخص صاحب استطاعت ہے تو حج اس پر فرض ہے۔ اس کو چاہیے کہ وہ اپنے اس فرض کو صحیح وقت پر ادا کرے۔ اس سال بھی پوری دنیا سے لوگ حج کے مبارک سفر پر روانہ ہو رہے ہیں۔ بات کریں مرادآباد کی تو یہاں سے بھی تقریبا 1880 عازمین حج اس مرتبہ بیت اللہ کی زیارت کے لیے تشریف لے جائیں گے۔ 9 مئی سے عازمین حج کو لے کر فلائٹ پرواز کر رہی ہیں اور یہ سلسلہ 25 مئی تک بدستور جاری رہے گا۔ اس موقع پر عازمین حج کے گھروں میں خوشی کا ماحول نظر آ رہا ہے۔ واضح رہے کہ اتر پردیش میں سب مرادآباد سے سب سے زیادہ عازمین حج اپنے سفر پر روانہ ہونگے۔


حج کے سفر پر روانہ ہونے سے پہلے عازمین حج کے گھر مہمانوں کا تانتا لگا ہوا ہے ان کے رشتہ دار عزیز احباب ان کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے آ رہے ہیں۔ کچھ لوگ گل پوشی کر کے مبارک باد پیش کر رہے ہیں تو وہیں دوست اور احباب مختلف قسم کے تحائف پیش کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلا کر اپنی خوشیاں بانٹ رہے ہیں۔ مرادآباد کے مقیم منہاج قدیری حج کے سفر پر روانہ ہونے سے قبل اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں وہ کہتے ہیں ان کے اعمال تو ایسے نہیں ہیں مگر اللہ نے ان کو اپنے گھر پر بلایا ہے جس کے لیے وہ اللہ کا شکر کر ادا کرتے ہیں۔ منہاج قدیری اس بات کو لے کر بھی خوش ہیں کہ وہ آج ہندوستان میں نماز ادا کر رہے ہیں اور ائندہ کل نماز عشاء وہ مدینے میں ادا کریں گے۔ وہ بتاتے ہیں کہ ان کے گھر میں خوشیوں کا ماحول ہے ان کے رشتہ دار عزیز و اقارب ان کے گھر مبارک باد پیش کرنے کے لیے لگاتار پہنچ رہے ہیں۔


دانش صدیقی بھی اپنے حج کے سفر کو لے کر خوش نظر آرہے ہیں ان کے گھر میں بھی خوشی کا ماحول ہے۔ ان کے لواحقین ان کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے ان کے گھر پہنچ رہے ہیں اور ان سے اپنے لیے دعاؤں کے لیے التجا کر رہے ہیں۔ دانش صدیقی کے یہاں خوشی اس بات کی بھی ہے کہ بہت ایک طویل عرصے کے بعد ان کے گھر سے کوئی فرد حج کے سفر پر روانہ ہو رہے ہیں۔ خاتون عازم حج کے مطابق حج کے دوران وہاں ہو رہی شدید گرمی کا کوئی معنی نہیں ہے وہ کہتی ہیں اللہ نے ان کو اپنے گھر بلایا ہے اور وہی پریشانیوں کو برداشت کرنے کی قوت بھی عطا فرمائے گا۔ انہوں نے کہا ان کے گھر میں بچوں میں خوشی کا ماحول ہے اور وہ اپنے بزرگوں کی دعائیں لے کر حج کے سفر پر روانہ ہو رہی ہیں۔ خاتون کے مطابق ان کے گھر سے کل نو افراد اس مرتبہ حج کے سفر پر روانہ ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.