ETV Bharat / state

جامعہ کے ریسیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی میں امتحان کی تیاری کے لیے درخواستیں مطلوب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 19, 2024, 1:05 PM IST

Jamia Residential Coaching Academy: جامعہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی میں امتحان کی تیاری کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ سول سروسز امتحانات 2025 کی تیاری کے لیے مفت دارالاقامہ اور مفت کوچنگ کی سہولت دی جائے گی۔

Applications are wanted for exam preparation at Jamia's Residential Coaching Academy
Applications are wanted for exam preparation at Jamia's Residential Coaching Academy

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی میں سول سروسز (پری لمس اور مین) امتحانات 2025 کی تیاری کے سلسلہ میں مفت کوچنگ کے لیے درخواستیں مطلوب کی گئی ہیں۔ ریسیڈینشل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے)، سیٹر فار کوچنگ اینڈ کیریئر پلاننگ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سول سروسز (پری اور مین) امتحانات دو ہزار پچیس کی تیاری کے لیے مفت کوچنگ (دارالاقامہ کی سہولت کے ساتھ) کے سلسلہ میں درخواستیں طلب کی ہیں۔ اقلیتی، ایس سی، ایس ٹی اور خواتین امیدوار اس پروگرام کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ (صرف آن لائن) 19 مئی 2024 ہے۔ یونیورسٹی دس شہروں: دہلی، سرینگر، جموں، حیدرآباد، گوہاٹی، ممبئی، پٹنہ، لکھنؤ، بنگلورو اور ملاپورم میں انٹرنس امتحان منعقد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

آر سی اے، جامعہ ملیہ اسلامیہ طلبہ کی سول سروسز کی تیاری کے لیے مشہور ہے جو ایس سی، ایس ٹی، خواتین اور اقلیت فرقہ کے طلبا کو سول سروسز امتحانات کی تیاری کے لیے مفت کوچنگ فراہم کرتی ہے۔ آر سی اے سول سروسز اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کے امیدوار طلبہ کو بشمول چوبیس گھنٹے کتب خانے کی سہولت، بہترین ماحولیاتی نظام اور منظم آموزشی ماحول اور تربیت فراہم کرتی ہے۔

ماضی میں اس اکیڈمی کا ریکارڈ کافی اچھا رہا ہے۔ جس میں سول سروسز میں یو پی ایس سی اور دیگر مرکزی و ریاستی سروسز کے ٹاپر بھی شامل ہیں۔ اپنے قیام کے بعد سے آر سی اے کے چھ سو سے زیادہ طلبا سول سروسز میں اور دیگر مرکزی و ریاستی سروسز میں منتخب ہوئے ہیں۔ انٹرنس ٹسٹ، اہلیت، ٹسٹ مراکز اور دیگر سہولیات سے متعلق تفصیلی معلومات جلد ہی یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://jmicoe.in اور https://jmi.ac.in/cccp پر اپلوڈ کردی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.