ETV Bharat / state

پنجاب میں لکھے گئے بھارت مخالف نعرے، پنوں نے قبول کی ذمہ داری، دھماکے کی دھمکی

خالصتانی عسکریت پسند پنوں کے ایک بار پھر پنجاب میں سرگرم ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس جانچ میں مصروف ہے۔

سکھ فار جسٹس تنظیم کے سربراہ گرپتون سنگھ پنوں
سکھ فار جسٹس تنظیم کے سربراہ گرپتون سنگھ پنوں (File Photo: IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 10, 2025 at 1:07 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

کھنہ: پنجاب کے لدھیانہ ضلع کے کھنہ میں ایک اسکول کی دیوار پر ہندوستانی آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے خلاف نعرے لکھے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دیواروں پر سکھ برادری کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ اس میں ملک مخالف اور خالصتان کے حق میں نعرے بھی لکھے گئے۔

سکھ فار جسٹس تنظیم کے سربراہ اور خالصتان حامی گرپتون سنگھ پنوں نے ایک ویڈیو جاری کرکے بھارت کی سیاسی جماعتوں کو خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی 14 اپریل کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش نہ منائے، اگر کسی نے ایسا کیا تو لدھیانہ میں دھماکے کروا دیں گے اور چھاپے مارے جائیں گے۔ گروپتون سنگھ پنوں نے ویڈیو میں کہا کہ اب فیصلہ لدھیانہ کے عوام کو کرنا ہے۔

اس واقعہ کے بارے میں کانگریس کے ضلع صدر اور سابق ایم ایل اے لکھویر سنگھ لکھا نے کہا کہ پنوں ذہنی طور پر پریشان ہیں۔ انہیں سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم سوال پنجاب کے امن کا ہے۔

مزید پڑھیں: ہریانہ کی پولیس چوکی پر گرینیڈ حملے کا دعویٰ، خالصتانی تنظیم ببر خالصہ کی مزید حملوں کی دھمکی

لکھویر سنگھ نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت، پولیس اور سکیورٹی ایجنسیاں ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔ پنوں کا نیٹ ورک پھیل رہا ہے۔ ہر روز کہیں نہ کہیں ماحول کو خراب کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے۔ ملک کی سکیورٹی ایجنسیوں کو پنوں کو گرفتار کر کے بھارت لانا چاہیے۔

دوسری جانب انتظامیہ کو ملک مخالف نعروں کی خبر ملی تو فوری طور پر دیواروں کو پینٹ کروا دیا۔ معاملے کے بارے میں، ایس پی (آئی) پونجیت چودھری نے کہا کہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو موقعے پر بھیجا گیا ہے۔ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امرت پال سنگھ نے سخت حفاظتی پہرے میں لوک سبھا کے رکن کے طور پر حلف لے لیا

خالصتان حامی پنو کی رام مندر کو اڑانے کی دھمکی، کہا 'ایودھیا میں تشدد ہوگا، ہندوتوا کی بنیاد ہلا کر رکھ دیں گے'