ETV Bharat / state

حضرت خواجہ عثمان ہارونی رحمت اللہ علیہ کا یک روزہ عرس مبارک - Annual URS Mubarak

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 11:35 AM IST

حضرت خواجہ عثمان ہارونی رحمت اللہ علیہ کا یک روزہ عرس مبارک کا اہتمام
حضرت خواجہ عثمان ہارونی رحمت اللہ علیہ کا یک روزہ عرس مبارک کا اہتمام

Annual URS In Ajmer Sharif عالمی شہرت یافتہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کے پیر و مرشد حضرت خواجہ عثمان ہارونی رحمت اللہ علیہ کا ایک روزہ عرس مبارک قل کی فاتحہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

حضرت خواجہ عثمان ہارونی رحمت اللہ علیہ کا یک روزہ عرس مبارک کا اہتمام

اجمیر:عرس کے موقع پر ملک بھر سے کثیر تعداد میں اجمیر شریف درگاہ پر ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے حاضری دی۔ عقیدت مند بھی خصوصی دعا کر اللہ عزوجل کی رضا حاصل کرتے دکھائی دیے۔ اس موقع پر جنتی دروازہ بھی خاص و عام زائرین کے لیے کھولا گیا۔

چشتیہ سلسلے کے بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کے پیر و مرشد حضرت خواجہ عثمان ہارونی کے عرس مبارک پر کثیر تعداد میں اجمیر درگاہ میں زائرین کی رونق دکھی گئی۔درگاہ شریف کے اطراف احاطہ نور اور محفل خانہ میں قل کی فاتحہ اور عرس کی شاہی محفل کا انعقاد ہوا, اس موقع پر جنتی دروازہ بھی علی الصبح فجر سے ظہر تک کھولا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شب قدر کے موقع پر اجمیر شریف میں زائرین کی عبادتیں - Shab E Qadr Night In Ajmer Sharif

انجمن سید زادگان کی جانب سے چشتیہ شجرہ پڑھا گیا اور عقیدت مندوں کے لیے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔ غور طلب ہے کہ خواجہ صاحب کے پیر مرشد حضرت خواجہ عثمان ہارونی رحمۃ اللہ علیہ کا مزار مکہ مکرمہ کے جنت المعلی میں واقع ہے۔ رواں برس ان کا یہ 842 عرس مبارک تھا۔اس میں اجمیر شریف درگاہ پر بڑی شان و شوکت کے ساتھ عرس مبارک کا اختتام پذیر ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.