ETV Bharat / state

پچاس ہزار کروڑ کا پروجیکٹ مہاراشٹر سے مدھیہ پردیش منتقل - Ambadas Danve On Project

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 6:51 PM IST

قانون ساز کونسل کے حزب اختلاف کے رہنما امباداس دانوے نے کہاکہ ریاستی حکومت اور ایم آئی ڈی سی انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ کی عدم توجہی کے سبب پچاس ہزار کروڑ کا پروجیکٹ مہاراشٹر سے مدھیہ پردیش منتقل ہوگئی۔اس کو لے ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔

پچاس ہزار کروڑ کا پروجیکٹ مہاراشٹر سے مدھیہ پردیش منتقل
پچاس ہزار کروڑ کا پروجیکٹ مہاراشٹر سے مدھیہ پردیش منتقل (etv bharat)

اورنگ آباد:گزشتہ چند برسوں سے مہاراشٹر میں آنے والی پروجیکٹس گجرات اور دوسری ریاستوں میں چلی جارہیں ہیں۔حال ہی میں یہ پروجیکٹ مہاراشٹر کے اورنگ آباد یا دابھول میں قائم کیا جانے والا تھا لیکن اب مدھیہ پردیش کے سیہور میں قائم ہونے جا رہا ہے۔

قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے نے اس واقعہ پر حکمراں پارٹی کو نشانہ بنایا ہے۔ مہاراشٹر کی صنعت اتنی آسانی سے کیسے چلی گئی؟ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ وزیر صنعت کو اس کا جواب دینا چاہیے۔ گیل گلنے پہلے ہی مہاراشٹر کی ایم ائی ڈی سی کو اپنا پروپوزل دیا تھا ۔یہ دو جگہ کے بارے میں کہا تھا، لیکن کہیں نہ کہیں ایم ائی ڈی سی ناکام رہا۔ اس نے کمپنی کو جواب نہیں دیا۔اس کی وجہ سے گیل کمپنی مدھیہ پردیش میں منتقل ہو گئی ہے۔

پچاس ہزار کروڑ کا پروجیکٹ مہاراشٹر سے مدھیہ پردیش منتقل (etv bharat)

انہوں نے کہاکہ 50 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کے ساتھ مہاراشٹر کے اورنگ آباد یا دابھول میں ایتھن کریلنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب یہ پروجیکٹ مہاراشٹر کے بجائے مدھیہ پردیش کے سیہور میں لگایا جائے گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ سرمایہ کاری کسی سرکاری گیس منصوبے میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ سیہور، مدھیہ پردیش میں جی اے آئی ایل کی طرف سے۔ قائم کیا جا رہا پروجیکٹ ہر سال 1.5 ملین ٹن ایتھین کو کریک کرےگا۔

کہا جاتا ہے کہ اس نئے پروجیکٹ سے ملک میں پیٹرو کیمیکل کی مانگ کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ ایتھین قدرتی گیس کی ایک شکل ہے جس سے ایتھیلین پیدا ہوتی ہے۔ پلاسٹک، مصنوعی ربڑ اور دیگر پیٹرو کیمیکل تیار کیے جاتے ہیں۔ فی الحال، ریلائنس انڈسٹریز کے بھارت میں ایتھن کریکنگ کے دو پروجیکٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی سے عید کی خریداری پر بھی اثر - Eid shopping affected in Aurangabad

بھارت پیٹرولیم کارپوریشن کا 6 بلین ڈالر کا ایتھین فیڈ کریکر پروجیکٹ بھی مدھیہ پردیش کی بینا ریفائنری میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدا میں اس پروجیکٹ کو مہاراشٹر میں کرنے کی بات کی گئی تھی ، اب اچانک اعلان کیا گیا ہے کہ مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.