ETV Bharat / state

علی گڑھ سے لکھنؤ کا ہوائی سفر جلد شروع ہوگا، تمام انتظامات مکمل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 12:25 PM IST

Aligarh to Lucknow Air Travel will Start Soon: علی گڑھ کے باشندوں کو جلد ہی ہوائی سفر کی سہولت ملنے والی ہے۔ پہلے مرحلے میں علیگڑھ سے لکھنؤ تک شروع ہوگی۔ اس کے علاوہ فضائی پٹی کی توسیع کے لیے بھی کارروائی کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

Aligarh to Lucknow air travel will start soon, all arrangements complete
Aligarh to Lucknow air travel will start soon, all arrangements complete

علیگڑھ: صلع علیگڑھ میں دھنی پور ہوائی اڈے پر پروازوں کے لیے سبھی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ممکنہ طور پر مارچ کے دوسرے ہفتے کے آس پاس فضائی خدمات شروع کرنے کی تجویز ہے۔ ضلع مجسٹریٹ وشاک جی نے متعلقہ افسران کو ہوائی خدمات شروع کرنے اور افتتاحی پروگرام کے لیے سبھی ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ وشاک جی نے ہوائی اڈے کے رن وے، پمپ روم، میٹ آفس، لگج روم، سنتری پوسٹ اور گارڈ روم کا معائنہ کیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ 19، سیٹر ہوائی جہاز کی پرواز کے لیے نئے تعمیر شدہ دھنی پور ہوائی اڈے کو آپریٹ کرنے کے لیے ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے سبھی کارروائیاں تقریباً مکمل کر لی گئی ہیں۔ پہلے علی گڑھ سے لکھنؤ کے لیے ہوائی پروازیں شروع کرنے کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

یوپی حج کمیٹی کا دفتر اموسی ایئرپورٹ کے قریب حج ہاؤس میں منتقل

ضلع مجسٹریٹ نے ہوائی اڈے کی ورچوول مجوزہ افتتاحی تقریب کے لیے ہوائی اڈے پر پنڈال، پارکنگ، عوامی نمائندوں، عہدیداران اور دیگر افراد کے بیٹھنے کا انتظام، آنے والے مسافروں کے لیے پارکنگ کے انتظامات، پورے کمپلیکس کی صفائی اور بنیادی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر اے ڈی ایم سٹی، سٹی مجسٹریٹ، تحصیلدار، پروجیکٹ منیجر یو پی آر این این اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.