ETV Bharat / state

اجمیر میں واقع اکبر کا قلقہ سیاحوں اور زائرین کے لئے توجہ کا مرکز - Akbar Fort At A Glance

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 3, 2024, 2:54 PM IST

اجمیر میں واقع اکبر کا قلقہ سیاحوں اور زائرین کے لئے توجہ کا مرکز
اجمیر میں واقع اکبر کا قلقہ سیاحوں اور زائرین کے لئے توجہ کا مرکز

Akbar Fort In Ajmer اجمیر کی سرزمین پر مشہور اکبرقلعہ واقع ہے۔ملک کی مختلف ریاستوں سے سیاح اور زائرین جب اجمیرشریف کی درگاہ پہنچتے ہیں تووہ ایک بار اکبر قلعہ کی سیر ضرور کرتے ہیں۔زائرین اور سیاحوں کے لئے اکبر کا قلعہ پہلی پسند بھی ہے۔

اجمیر میں واقع اکبر کا قلقہ سیاحوں اور زائرین کے لئے توجہ کا مرکز

اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع مشہور اکبر قلعہ کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔یہاں آج بھی مغل حکومت کی نشانات موجود ہیں۔ ملک بھر سے زائرین اجمیر درگاہ پہنچتے ہیں تو اکبر کے قلعہ کی بھی سیر کرتے ہیں۔ اس اکبر کے دولت خانہ ہی سے بادشاہ جہانگیر نے 10 جنوری 1616 میں انگریزوں کو ہندوستان میں تجارت کی اجازت دی تھی۔اس کے بعد سر تھامس رو نے کولکاتا سے اپنے کاروبار کا آغاز کیا تھا۔

اجمیر کے نیا بازار میں واقع اکبر کا قلعہ کو اجمیر میوزیم، دولت خانہ، اجمیر فورٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اکثر سیاح اس قلعہ میں مغل حکومت کی نشانیاں دیکھ کر تاریخی واقعے کو یاد کرتے ہیں۔ یہ قلعہ محکمہ اثار قدیمہ کے تحت آتا ہے جہاں کئی نایاب جنگی اسلحہ وغیرہ آج بھی موجود ہے۔ اس میں بہت سے مجسمے بھی موجود ہےیں۔ محکمہ اثار قدیمہ کی جانب سے خصوصی موقع پر عوام کے لیے مفت اینٹری بھی دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اجمیر میں واقع اولیاء مسجد تاریخی اعتبار سے اہمیت کا حامل

وقفے وقفے سے اس قلعے کی در و دیوار کی مرمت کے کاموں کو انجام دیا گیا ہے تاکہ ہندوستان کے لوگ اس کی اصل حالت سے واقف رہے۔جب سیاح اس قلعے کے دورے پر آتے ہیں تو اس تاریخی لمحے کو اپنے موبائل میں یادگار کے طور پر قید کر لیتے ہیں۔ اس قلعے کو اکبر کا قلعہ کہا جاتا ہے جہاں بادشاہ جہانگیر نے قیام بھی کیا اور ان کی اولاد بھی اسی قلعے میں پیدا ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.