ETV Bharat / state

احمدآباد میں ایرو ماڈیول اور ڈرون مینوفیکچرنگ اسکل پر ورکشاپ کا اہتمام - Aero Modelling And Drone Workshop

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 7:18 PM IST

احمدآباد کی شمع اسکول میں ایرو ماڈیول اور ڈرون مینوفیکچرنگ اسکل پر ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں بچوں نے ڈرون اور ائیرو ماڈل بنانا سیکھا۔

احمدآباد میں ایرو ماڈیول اور ڈرون مینوفیکچرنگ اسکیل پر ورکشاپ کا اہتمام
احمدآباد میں ایرو ماڈیول اور ڈرون مینوفیکچرنگ اسکیل پر ورکشاپ کا اہتمام (etv bharat)

احمدآباد میں ایرو ماڈیول اور ڈرون مینوفیکچرنگ اسکیل پر ورکشاپ کا اہتمام (etv bharat)

احمدآباد: اس تعلق سے ٹرینر شعیب ملک نے کہا کہ آج ہم شمع اسکول میں ایرو ماڈیول اور ڈرون مینوفیکچرنگ اسکیل پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ یہ ورکشاپ بچوں اور نوجوانوں کے لیے ایروڈائینامکس اور ڈرون کی تعمیر کی پیچیدگیوں کے بارے میں معلومات ھاصل کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس میں ڈرون کیسے بنتا ہے۔ ہوا میں اڑائے جانے والے ہوائی جہاز اور ڈرون کیسے بنائے جاتے ہیں۔ اس کا کیا طریقہ ہے۔ اس میں کیا فرق ہے اس کا کیا مستقبل ہے۔ وہ تمام طرح کی تفصیلی معلومات ہم نے ورکشاپ کے ذریعہ طلبا و طالبات کو دی۔

شمع اسکول کے پرنسپل ویجاپورا شاہد نے کہا کہ اسکول گرمیوں کی چھٹی جاری ہے ۔یہاں الگ الگ طریقوں سے طلبا و طالبات کو ہنر مند بنایا جا رہا ہے نئی نئی اسکلز سکھائے جا رہی ہے۔ اسے ہی مد نظر رکھتے ہوئے اس اسکول میں تین روزہ ایرو ماڈیول اور ڈرون بنانے کے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:دی گجرات اسٹیٹ بیکرز فیڈریشن کی 2024 ڈائریکٹری کا افتتاح - Inauguration of 2024 Directory

ان کا مزید کہنا تھا کہ ورکشاپ ریور سائیڈ اسکول، شمع اسکول اور شاہین فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منعقد کی گئی ہے۔ ان اسکول کے طلبا و طالبات نے بھی ایرو ماڈل اور ڈرون بنانے کے سلسلے میں منعقدہ ورکشاپ میں کافی دلچسپی دکھائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.