ETV Bharat / state

اجمیر: بلند دروازے پر جھنڈا لہرایا گیا - Buland Darwaza In Ajmer Sharif

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 2:51 PM IST

سرواڑ درگاہ پرعرس کے موقع پر پیر صوفی حاجی عبدالمنان شیخ کے ہاتھوں بلند دروازے پر جھنڈا لہرایا گیا
سرواڑ درگاہ پرعرس کے موقع پر پیر صوفی حاجی عبدالمنان شیخ کے ہاتھوں بلند دروازے پر جھنڈا لہرایا گیا

Buland Darwaza In Ajmer Sharif سرواڑ درگاہ کے بلند دروازہ کو مختلف انداز میں سجایا سنوارا گیا ہے۔ لال رنگ کے پتھروں سے بنا 101 فٹ اونچا بلند دروازہ ممبئی کے حاجی عبدالمنان شیخ صاحب نے 15 سال قبل تعمیر کروایا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال سرواڑ درگاہ پرعرس کے موقعے پر ان کے ہاتھوں سے عرس کا جھنڈا بلند دروازے پر لہرایا جاتا ہے۔

سرواڑ درگاہ پرعرس کے موقع پر پیر صوفی حاجی عبدالمنان شیخ کے ہاتھوں بلند دروازے پر جھنڈا لہرایا گیا

اجمیر: اس مرتبہ اجمیر شریف درگاہ پر شیخ صاحب اپنے خاندان کے ساتھ پہنچے ہیں جہاں انہوں نے صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں عقیدت کی چادر پیش کرتے ہوئے حاضری دی۔ درگاہ کے خادم سید عارف حسین عثمانی اشرفی چشتی نے انہیں زیارت کروائی اور ان کی دستار بندی کی۔

اس موقعے پر سید کاشف حسین چشتی نے انہیں تبرک بھی پیش کیا۔ زیارت کے بعد شیخ صاحب نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کے دربار میں زیارت کے بعد سرواڑ شریف درگاہ میں حاضری دینے جائیں گے جہاں حضرت سیدنا خواجہ فقر الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ ہے۔

غور طلب ہے کہ حضرت خواجہ فخر الدین سرواڑی رحمۃ اللہ علیہ اجمیر شریف درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ بلند دروازہ کو لے کر مختلف انداز میں خوبصورت ڈیزائننگ اور حفاظتی اعتبار سے کام کیا گیا ہے۔ عبدالمنان شیخ صاحب اسی سلسلے میں اجمیر آئے ہیں۔ ان کے ساتھ ان کے بیٹے آفتاب منان شیخ اور ان کی فیملی ممبرز بھی موجود رہے۔

واضح رہے کہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے اداکار عبدل کی اجمیر شریف درگاہ پر حاضری - Sharad Sankhla Visit Ajmer Sharif

غور طلب ہے کہ شیخ صاحب نے سرواڑ شریف درگاہ میں محفل خانہ، پانی کی سبیل، وضو خانہ سمیت زائرین کے لیے دلان اور خواجہ غریب نواز بلند دروازہ تعمیر کروایا ہے۔ ان سب خدمات کو لے کر شیخ صاحب بہت خوش ہیں اور حضرت بابا فقر کی نظر عنایت سے فخر محسوس کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.