ETV Bharat / state

ممبئی کے گرانٹ روڈ علاقے میں 80 برس سے تربوز شربت کا کامیاب سفر - Heat wave In Mumbai

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 12:49 PM IST

ممبئی کے گرانٹ روڈ علاقے میں اسی برس سے تربوز شربت کا کامیاب سفر
ممبئی کے گرانٹ روڈ علاقے میں اسی برس سے تربوز شربت کا کامیاب سفر (etv bharat)

Heat wave In Mumbai ممبئی کے گرانٹ روڈ علاقے میں گزشتہ 80 برسوں سے تربوز سے بنے شربت کی دکان لگائی جاتی ہے۔ جہاں تربوز کے شربت کے شائقین دور دراز سے آتے ہیں، جو پانی اور دودھ سے بنے شربت کا لطف اٹھاتے ہیں۔

ممبئی کے گرانٹ روڈ علاقے میں اسی برس سے تربوز شربت کا کامیاب سفر (etv bharat)

ممبئی:ملک کی دوسری ریاستوں کی مہاراشٹر میں بھی گرمی قہر جاری ہے۔ممبئی میں درجہ حرارت 31 ڈگری سیلسیس ہے ۔گرمی کا موسم کا آغاز ہوتے ہی ٹھنڈے مشروبات کی دوکانیں ہر جگہ کھل جاتی ہیں۔گرانٹ روڈ علاقے میں شربت کا یہ ٹھیلہ یاسین میمن کا ہے جو خود دوکان پر صرف شام کے وقت حساب کتاب کے لیے نمودار ہوتے ہیں۔باقی کاروبار سنبھالنے کے لیے یہاں 4 سے چھ لوگ ملازمت کرتے ہیں۔

ایسا نہیں ہے کہ یہاں صرف تربوز کا شربت فروخت کیا جاتا ہے بلکہ تربوز سے بنی چاشنی بھی فروخت کی جاتی ہے جسے لوگ گھروں میں گرمی کے موسم میں استعمال کرتے ہیں اسکے علاوہ شادی اور دوسری تقریبات پر بڑے پیمانے پر یہاں لوگ آرڈر دیتے ہیں۔

یاسین میمن کہتے ہیں کہ میرے والد نے اس پیش کو شروع کیا تھا جو آج تک چل رہا ہے تربوز کے ساتھ ساتھ جو چاشنی بنائی جاتی ہے اس میں دودھ کے سطح والے دو شربت ہیں جبکہ پانی سے بنائے جانے والے چار ہیں۔ان میں انناس،کالا کھٹا ،لیموں شربت،آم ،سیب ہر طرح کے شربت کی چاشنی دستیاب ہے۔شربت کے لیے جو تربوز استعمال کیا جاتا ہے وہ بنگلور اور مدراس سے منگائے جاتے ہیں۔روزآنہ 20 بڑے تربوز یہاں شربت میں ملائے جاتے ہیں۔

شربت پینے والے یہاں ایسے ایسے لوگ آتے ہیں جو اطراف میں موجود سینیما گھروں میں فلمیں دیکھنے آتے تھے اور اُسکے بعد یہاں شربت پینے کے لیے آتے تھے اجا بھی دور طفل کی یہ عادت اُنہیں یہاں کھینچ لاتا ہے۔۔اسکے لیے یہاں لوگ آفس میں ملازمت کرنے کے۔لیے آتے ہیں وہ بھی یہاں آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان میں ممبئی کے فالودے کی اورنگ آباد میں زبردست مانگ - Mumbai Falooda Demand Increases
ممبئی جیسی گنجان آبادی والے شہر کے گرانٹ روڈ علاقے میں تربوز شربت کا یہ ٹھیلہ گزشتہ 80 برسوں سے اسی طرح سے رواں دواں ہے۔روزآنہ ہزاروں لوگوں کو شربت کی یہ طلب کھینچ لاتی ہے ۔۔یاسین میمن کی یہ تیسری نسل ہے جو اس پیشے سے وابستہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.