ETV Bharat / state

حضرت علیؓ کے یوم پیدائش کے موقع پر مرادآباد میں ایک عظیم الشان جلسہ کا اہتمام کیا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 27, 2024, 4:27 PM IST

Birth Anniversary Of Hazrat Ali اسلام کے چوتھے خلیفہ حضرت علیؓ کے یوم پیدائش کے موقع پر مرادآباد میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس جلسہ میں ضلع مرادآباد کی تمام درگاہوں کے سجادہ نشین حضرات نے شرکت کی اور شہر کے ایم ایل اے حاجی ناصر قریشی بھی اس موقع پر موجود رہے۔

A grand gathering was organized in Moradabad on the occasion of Hazrat Ali birthday
A grand gathering was organized in Moradabad on the occasion of Hazrat Ali birthday

حضرت علیؓ کے یوم پیدائش کے موقع پر مرادآباد میں ایک عظیم الشان جلسہ کا اہتمام کیا گیا

مرادآباد: 13 رجب المرجب کو پورے ملک میں حضرت علیؓ کا یوم پیدائش منایا جاتا ہے۔ حضرت علیؓ کے عقیدت مند اس مبارک دن پر ان کے لیے محفلیں سجاتے ہیں۔ ان محفلوں میں قرآن خوانی، نعت و منقبت پیش کی جاتی ہیں اور حضرت علیؓ کی قربانیوں اور تعلیمات کو یاد کیا جاتا ہے۔ مرادآباد کے چکر کی ملک علاقہ میں زیارت شاہ بلاقی کے پاس دوسرا سالانہ جشن یوم علیؓ منایا گیا۔ غلامان مولائے کائنات کمیٹی نے اس جلسہ کا اہتمام کیا۔ حضرت سیدنا شاہ بلاقی رحمت اللہ علیہ کے آستانے کے قریب صحن میں اس محفل کو سجایا گیا۔ جس میں آل انڈیا خانقاہی مشن کے سبھی سجادہ نشین حضرات نے شرکت کی، ان کے علاوہ مرادآباد دیہات سے ایم ایل اے حاجی ناصر قریشی بھی اس جلسہ میں شامل ہوئے۔ اس جلسہ میں دور دور سے آئے نعت خواں نے نعت و منقبت پڑھیں اور شعراء حضرات نے حضرت علیؓ کی شان میں اپنے کلام پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

Birth Anniversary Of Hazrat Ali مرادآباد میں حضرت علیؓ کے یوم ولادت کے موقع پر اجتماع کا اہتمام


محفل سے متعلق معلومات دیتے ہوئے داعیٔ جلسہ عزمی حسین اشرفی نے بتایا کہ حضرت علیؓ کے یوم پیدائش کو منانے کی غرض سے اس سالانہ جلسہ کا اہتمام کیا گیا ہے اور یہ دوسرا سالانہ جلسہ ہے۔ اس سے پہلے ہر ماہ کی 13 تاریخ کو حضرت علیؓ کی نِسبت سے نیاز و نذر کی جاتی رہی ہے اور یہ جلسہ آج بڑی شکل میں منایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کو منانے کا مقصد حضرت علیؓ کی سیرت کو بیان کرنا ہے۔ تاکہ ہم سب ان کی سیرت اور ان کی تعلیمات پر عمل کریں اور آنے والی نسلیں ان کو جانیں اور اُن کے بتائے ہوئے راستے پر وہ چلیں اور امن کا جو پیغام حضرت علیؓ نے دیا ہے وہ اپنے ملک میں عام کریں۔


مرادآباد کے ایم ایل اے ناصر قریشی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؓ کے یوم پیدائش کے موقع پر آج انہوں نے اس محفل میں شرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حضرت علیؓ کی محبت میں یہاں آئے ہیں، وہ حضرت علیؓ کے چاہنے والے ہیں اور اگر وقت پڑا تو حضرت علیؓ کے نام پر وہ اپنی زندگی قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.