ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 3:06 PM IST

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دی
نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دی

World Test Championship کین ویلمسن کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو پہلی مرتبہ کسی ٹیسٹ سیریز میں شکست دی ہے

ہمیلٹن:ہمیلٹن کے سڈن پارک میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن سپ کے تحت کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ کے 267 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 94.2 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ویلمسن نے شانداری بلے بازی کرتے ہوئے260 گیندوں پر 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 133 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

اس کے علاوہ ویل ینگ 60 رن بنا کر ناٹ رہے۔ٹام لیتھم 30 رن،ڈیون کونوے17 رن اور راچین رویندر 20 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین پیڈٹ تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز ثابت ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلمسن کو ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ ویلم او رورکی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سرفراز خان ڈیبیو: بیٹے کی محنت رنگ لائی اور ایک والد کا خواب سچ ہوگیا

واضح رہے کی جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگ میں 242 رن اور دوسری اننگ میں 235 رن بناکر آل آوٹ ہوئی۔نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ 211 رنوں پر سمٹ گئی۔دسری اننگ میں نیوزی لینڈ کو 267 رنوں کا ہدف ملا جسے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.