ETV Bharat / sports

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑی سڑک حادثے میں زخمی - Pakistani Womens Crickters Injured

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 6, 2024, 7:05 PM IST

Updated : Apr 6, 2024, 7:45 PM IST

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کار حادثے میں ہلاک
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کار حادثے میں ہلاک

Pakistani Women Cricketers Injured In Accident: پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور لیگ اسپنر غلام فاطمہ جمعہ کو یہاں ایک کار حادثے میں معمولی زخمی ہو گئیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک بیان کے مطابق کار حادثے میں انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔ دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل کراچی میں تربیتی کیمپ میں حصہ لے رہی ہیں۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک بیان کے مطابق کار حادثے میں انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔ دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل کراچی میں تربیتی کیمپ میں حصہ لے رہی ہیں۔ تاہم زخمیوں کی تفصیلات اور شدت کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔ پی سی بی نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور وہ فی الحال اپنی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔

پی سی بی نے کہا کہ دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف 18 اپریل سے شروع ہونے والی آئندہ سیریز کے لیے تربیتی کیمپ میں شرکت کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا حصہ ہیں۔ پاکستان اس سال بنگلہ دیش میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حصے کے طور پر تین میچوں کی آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ ون ڈے سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی میزبانی کر رہا ہے، جس کے بعد پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات نے پاکستانی بلے باز پر پابندی لگائی - Usman Khan Banned For Five Years

اس واقعے نے معروف اور فاطمہ کی سیریز میں شرکت کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے۔ پاکستان خواتین کا ممکنہ اسکواڈ درج ذیل ہے: عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، بسمہ معروف، دیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، گل فیروز، منیبہ علی، نازیہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین سدرہ نواز (وکٹ کیپر)، طوبی حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر۔

یو این آئی

Last Updated :Apr 6, 2024, 7:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.