ETV Bharat / sports

سن رائزرز حیدرآباد نے چنئی سپر کنگز کو چھ وکٹ سے شکست دی - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 6, 2024, 10:36 AM IST

سن رائزرز حیدرآباد نے چنئی سپر کنگز کو چھ وکٹ سے شکست دی
سن رائزرز حیدرآباد نے چنئی سپر کنگز کو چھ وکٹ سے شکست دی

Sunrisers Hyderabad defeat Chennai Super Kingsایڈن مارکرم 50 رن اور ابھیشیک شرما کی 37 رن کی طوفانی اننگز کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 18ویں میچ میں جمعہ کو چنئی سپر کنگز کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔ حیدرآباد کی چار میچوں میں یہ دوسری جیت ہے۔

حیدرآباد:حیدرآباد کی ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما کی اوپننگ جوڑی نے شاندار آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 2.4 اوور میں 46 رن جوڑے۔ ابھیشیک شرما نے 12 گیندوں میں تین چوکے اور چار چھکے لگا کر 37 رن بنائے۔ چہار نے انہیں جڈیجہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ ابھیشیک نے مکیش کے ایک اوور میں 27 رن بنائے۔ حیدرآباد کا دوسرا وکٹ 10ویں اوور میں ٹریوس ہیڈ 31 رن کی صورت میں گرا۔

ایڈن مارکرم کو 14ویں اوور میں معین علی نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ انہوں نے 36 گیندوں میں چار چوکے اور ایک چھکا لگا کر 50 رن بنائے۔ شہباز احمد بھی 18 رن بنا کر معین علی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ ہینرک کلاسن 10 رن بنا کر اور نتیش کمار ریڈی 14 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نتیش کمار ریڈی نے 19ویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر حیدرآباد کو چھ وکٹوں کی جیت دلائی۔

چنئی سپر کنگز کی جانب سے معین علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ دیپک چہسر اور مہیش تھیکشنا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے شیوم دوبے کے 45 رن اور اجنکیا رہانے کے 35 رن کی بنیاد پر چنئی سپر کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 18ویں میچ میں جمعہ کو سن رائزرس حیدرآباد کو جیت کے لیے 166 رن کا ہدف دیا تھا۔

یہاں آج سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی چنئی کی شروعات خراب رہی اور اس نے چوتھے اوور میں 12 رن پر اوپنر راچن رویندرا کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد آٹھویں اوور میں کپتان روتوراج گائیکواڈ 21 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 26 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں؛سوریہ کمار آئندہ میچ کے لیے ممبئی انڈینز ٹیم کے ساتھ جڑیں گے - IPL 2024

اجنکیا رہانے نے 30 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رن بنائے۔ شیوم دوبے نے 24 گیندوں میں دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 45 رن بنائے۔ ڈیرل مچل 13 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ رویندرا جدیجا 31 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور مہندر سنگھ دھونی ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ چنئی نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 165 رن بنائے۔حیدرآباد کی جانب سے بھونیشور کمار، ٹی نٹراجن، پیٹ کمنز، شہباز احمد اور جے دیو انادکٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.