ETV Bharat / sports

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 72 رن سے شکست دی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 20, 2024, 3:41 PM IST

Sri vs Afg 2nd T20 Match سری لنکا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان کی پوری ٹیم 17 اوورز میں 115 رنز پر ڈھیر کرکے 72 رن سے شکست دے دی ہے۔ سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 187 رنز بنائے تھے۔

Sri Lanka defeats Afghanistan by 72 runs in second T20 match
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 72 رن سے شکست دی

دمبولا: سدیرا سماراویکراما کی 51 رنز کی نصف سنچری اور اینجلو میتھیوز کی 42 رن کی طوفانی اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا نے دوسرے ٹی-20 میچ میں افغانستان کو 72 رنز سے شکست دے دی۔

188 رن کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی شروعات انتہائی خراب رہی اور 31 کے اسکور پر اس کی پانچ وکٹیں گر گئیں۔ اوپنر حضرت اللہ ایک رن، کپتان ابراہیم زادران 10 رنز، رحمان اللہ گرباز 13 رنز، گلبدین نائب چار رنز اور عظمت اللہ عمرزئی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد محمد نبی اور کریم جنت نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ نبی بھی 10ویں اوور میں 27 رنز بنانے کے بعد داسن کا شکار بنے۔ نجیب اللہ زدران کو ہسرانگا نے نو رنز پر پویلین بھیجا۔ کریم جنت 28 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نوین الحق پانچ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور فضل الحق فاروقی دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نور احمد پانچ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ افغانستان کی پوری ٹیم 17 اوورز میں 115 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز، بنورا فرنینڈو، وینندو ہسرنگا اور میتھیشا پاتھیرانا نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ مہیش تھیکشنا اور داسن شنکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ سری لنکا کی اوپننگ جوڑی پاتھم نسانکا اور کوسل مینڈس نے پہلی وکٹ کے لیے 45 رنز جوڑے۔ نسنکا کو 25 رن پر عمرزئی نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کرکے سری لنکا کو پہلا جھٹکا دیا۔

اس کے بعد مینڈس پانچویں اوور میں 23 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ دھننجے ڈی سلوا 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سدیرا سمارا وکرما نے 42 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان وینندو ہسرنگا 22 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

آخری اوورز میں اینجلو میتھیوز نے 22 گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 42 رنز بنائے۔ سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی اور محمد قریب نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ نوین الحق اور فضل الحق فاروقی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.