ETV Bharat / sports

ویمنس پریمیئر لیگ 2024 کا خطاب آر سی بی کے نام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 17, 2024, 10:55 PM IST

WPL 2024 Final ویمنس پریمیئر لیگ 2024 کے فائنل میچ میں دہلی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر بنگلور نے پہلی مرتبہ ڈبلیو پی ایل کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنس پریمیئر لیگ 2024 کے فائنل میچ میں دہلی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر بنگلور نے پہلی مرتبہ ڈبلیو پی ایل کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔

دہلی کی جانب سے دیے گئے 113 رنز کے ہدف کو بنگلورو نے آخری اوورز میں تین گیند باقی رہتے محض دو وکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔ آر سی بی کی جانب سے کپتان امرتی مندھانا نے 31 اور الیزا پرے ناٹ آوٹ 35 اور شوفی نے 32 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس سے پہلے دہلی کیپٹلس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ دہلی کی اوپننگ جوڑی کپتان میگ لیننگ اور شیفالی ورما نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے 64 رنز جوڑے۔

آٹھویں اوور میں سوفی مولینو نے شیفالی ورما کو ویرہم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر دہلی کو پہلا جھٹکا دیا۔ شیفالی نے 27 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر دہلی کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے۔

اگلے ہی اوور میں شریانکا پاٹل نے کپتان میگ لیننگ کو 23 رنز پر ایل بی ڈبلیو کرکے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد دہلی کا کوئی بھی بلے باز بنگلورو کی اسپن کا سامنا نہیں کر سکا۔

مارجن کیپ آٹھ رنز، جیس جانسن تین رنز، رادھا یادیو 12 رنز، منو منی پانچ رنز اور اروندھتی ریڈی 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ جمائمہ روڈریگز، ایلس کیپسی اور تانیہ بھاٹیہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئیں۔

شیکھا پانڈے پانچ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ دہلی کیپٹلس کی پوری ٹیم 18.3 اوور میں 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی خواتین ٹیم کی جانب سے شریانکا پاٹل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ سوفی مولینو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سوبھانہ آشا نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.