ETV Bharat / sports

شاہ خاور نے پی سی بی کےقائم مقام چیئرمین کا چارج سنبھالا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 4:13 PM IST

Updated : Jan 24, 2024, 5:42 PM IST

شاہ خاور نے پی سی بی کےقائم مقام چیئرمین کا چارج سنبھالا
شاہ خاور نے پی سی بی کےقائم مقام چیئرمین کا چارج سنبھالا

PCB New Chief Takes Charge پاکستان کرکٹ بورڈ کے عارضی چیئرمین اور اس کے الیکشن کمشنر شاہ خاور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔انہوں نے کہاکہ میرے سنئیرز نے جہاں کام چھوڑا ہے ہم وہاں سے کام کوآگے لے جائیں گے

اسلام آباد:پاکستانی اخبارات کے مطابق شاہ خاور پی سی بی ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ افسر سلمان نصیر، ڈائریکٹرز اور دیگر اسٹاف نے ان کا استقبال کیا اور ایکٹنگ چئیرمین کو پھول پیش کیے۔

شاہ خاور آج سلمان نصیر سمیت پی سی بی کے دوسرے حکام سے اہم امورز پر بریفینگ بھی لیں گے۔شاہ خاور گزشتہ شب اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے، شاہ خاور چار ہفتوں کے اندر اندر الیکشن کرائیں گے، موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 4 فروری کو پوری ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز پی سی بی کے الیکشن کمشنر شاہ خاور کو بورڈ کا قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا گیا تھا۔

پی سی بی کے چیئرمین کا الیکشن فروری کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی بورڈ آف گورنر کا رکن نامزد کردیا تھا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ذکا اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد محسن نقوی کو پی سی بی کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ

گور طلب ہے کہ کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا

یواین آئی

Last Updated :Jan 24, 2024, 5:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.