ETV Bharat / sports

پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان کیا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 13, 2024, 8:07 PM IST

Pakistan Cricket Board پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کو کہا کہ نیوزی لینڈ کی مردوں کی کرکٹ ٹیم اپریل میں پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے ملک کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان کیا
پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان کیا

کراچی:پی سی بی نے آج یہاں نیوزی لینڈ کے ساتھ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سیریز کے تمام میچ 18 سے 27 اپریل کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم جون میں شروع ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ٹریننگ اور پریکٹس سیشن کے لیے 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔ گزشتہ 17 ماہ میں یہ نیوزی لینڈ کا تیسرا دورہ ہے۔

سیریز کے پہلے تین ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی اور بقیہ دو میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔اس سال کے شروع میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کا دورہ کیا تھا اور اسے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 4-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے کہا کہ یہ سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) کے درمیان اٹوٹ دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہمیں 2024 میں نیوزی لینڈ مینز ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول پیش کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میں اپنے کمرے میں رو رہا تھا اور روہت چارٹرڈ فلائٹ کا بندوبست کر رہا تھا: اشون

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاکہ نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔اس دورے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بڑی امید ہے۔مستقبل میں پاکستان کرکٹ بورڈ فائدہ ہو سکتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.