ETV Bharat / sports

اولی پوپ کی پانچویں ٹیسٹ سنچری، انگلینڈ کی بھارت کے خلاف واپسی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 27, 2024, 5:40 PM IST

Ind vs Eng 1st Test اولی پاپ نے بھارت بمقابلہ انگلینڈ کے درمیان حیدرآباد میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن اپنی سنچری مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے بھارت کی اسپن بولنگ کا بھرپور فائدہ اٹھایا، پوپ کی پاری نے دوسری اننگز میں انگلینڈ کی واپسی کرائی ہے۔

اولی پوپ کی پانچویں ٹیسٹ سنچری، انگلینڈ کی بھارت کے خلاف واپسی
اولی پوپ کی پانچویں ٹیسٹ سنچری، انگلینڈ کی بھارت کے خلاف واپسی

حیدرآباد: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ حیدرآباد میں کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کے بلے باز اولی پاپ نے شاندار سنچری لگائی۔ اولی پوپ نے بھارت کے خلاف شاندار بلے بازی کی اور 208 گیندوں پر 148 رنز بنائے، تاہم پوپ ابھی تک کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ان کی اننگز نے انگلینڈ کو بھارت کے خلاف دوسری اننگز میں مضبوط کیا ہے، تاہم دوسرے سرے پر انگلینڈ کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔

اولی پوپ نے بھارتی اسپنرز کے خلاف جمکر سویپ اور ریور سویپ شاٹس کھیلے۔ پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 246 رنز کے جواب میں بھارت نے 436 رنز بنائے اور 190 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ بھارت کی 190 رنز کی برتری انگلینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لی۔ اولی پوپ کی بیٹنگ کے علاوہ کوئی بھی انگلش بلے باز نصف سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ انگلینڈ کے بلے باز بین ڈکٹ اپنی نصف سنچری بنانے سے محروم رہے، انہوں نے 52 گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے شامل تھے۔

  • HUNDRED FOR OLLIE POPE...!!!

    England trailing by 190 runs in first innings, scored just 1 runs in the previous innings and he has played a great knock against a World class bowling unit of India - by far the best knock in his career. 🔥 pic.twitter.com/ATrVoHnzaa

    — Johns. (@CricCrazyJohns) January 27, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اوپنر جیک کراؤلی نے 33 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔ اسی دوران جو روٹ 2 رنز بنا کر جسپریت بمراہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ جان بیرسٹو نے بھی 10 رنز بنائے جب کہ کپتان بین اسٹوکس بھی لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور روی چندرن ایشون کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ انگلینڈ کی جانب سے پوپ کی پاری نے دوسری اننگز میں انگلینڈ کو مضبوط کیا۔ پوپ نے اپنی سنچری اننگز میں ایک بھی چھکا نہیں لگایا، حالانکہ انہوں نے 15 چوکے لگائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ پوپ کی سنچری اس میچ کی پہلی سنچری ہے۔ انگلینڈ کی پہلی اننگز میں اسٹوک کی نصف سنچری کو چھوڑ کر کوئی بھی بلے باز اچھی اننگز نہ کھیل سکا۔ بھارت کے لیے یشسوی جیسوال نے 80، کے ایل راہل نے 86 اور رویندر جڈیجہ نے 87 رنز بنائے لیکن وہ بھی اپنی اننگز کو سنچری میں تبدیل نہ کر سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.