ETV Bharat / sports

ویراٹ کوہلی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر 2023 کے ایوارڈ سے سرفراز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 8:56 PM IST

Updated : Jan 26, 2024, 9:34 PM IST

Virat Kohli Awarded ICC Men's ODI Cricketer Of The Year 2023
ویراٹ کوہلی آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر 2023 سے سرفراز

بھارت کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی کو آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر 2023 کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس خطاب کے ساتھ کوہلی سب سے زیادہ 10 انفرادی آئی سی سی ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

حیدرآباد: سال 2023 میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے جعرات کو کرکٹ کی عالمی باڈی آئی سی سی نے بھارت کے تجربہ کار بلے باز ویراٹ کوہلی کو آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر 2023 کا تاج پہنایا۔ کوہلی کو یہ اعزاز 50 اوور کے فارمیٹ میں ان کی غیر معمولی شراکت کے لیے بہترین خراج تحسین ہے۔

  • 𝗜𝗖𝗖 𝗠𝗲𝗻'𝘀 𝗢𝗗𝗜 𝗖𝗿𝗶𝗰𝗸𝗲𝘁𝗲𝗿 𝗼𝗳 𝘁𝗵𝗲 𝗬𝗲𝗮𝗿 𝟮𝟬𝟮𝟯

    It goes to none other than Virat Kohli! 👑🫡

    Congratulations 👏👏#TeamIndia | @imVkohli pic.twitter.com/1mfzNwRfrH

    — BCCI (@BCCI) January 25, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کوہلی نے ہم وطن کھلاڑیوں محمد شامی اور شبمن گل کے علاوہ نوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ وراٹ کوہلی چوتھی بار ونڈے کرکٹر آف دی ایئر بنے ہیں۔ اس سے قبل 2012، 2017 اور 2018 میں بھی انہیں یہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2023 سے نوازا گیا ہے۔ کرکٹر آف دی ایئر آئی سی سی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت کی میزبانی میں ہونے والا آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں کوہلی کا مظاہرہ شاندرا رہا تھا، جس کی وجہ سے انھیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کوہلی نے نہ صرف بھارت کو فائنل تک پہنچایا بلکہ کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام سنہری لفظ میں بھی لکھوا دیا۔

ورلڈ کپ کے دوران کوہلی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہ میں سے نو اننگز میں کم از کم نصف سنچری بنائی اور مجموعی طور پر کل 765 رنز بنائے، جو مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ انفرادی رنز ہیں۔ کوہلی نے 2003 میں قائم کردہ لیجنڈری سچن تنڈولکر کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

کوہلی کے رنز محض اعداد و شمار نہیں تھے بلکہ ان کی قابلیت کو بھی درشاتا ہے۔ انھوں نے 95.62 کی اوسط، 90.31 کا اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ تین سنچریاں بھی بنائیں۔ سیمی فائنل کے دوران ون ڈے فارمیٹ میں اپنی ریکارڈ 50 ویں سنچری مکمل کرکے سچن کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا، جو ان کے ناقابل تسخیر جذبے اور عزم کی علامت بن گئی۔

بھارتی بلے باز نے سال کا اختتام 72.47 کی اوسط سے حیران کن 1377 رنز کے ساتھ کیا، جو ان کی مستقل مزاجی اور دباؤ میں ڈلیور کرنے کی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے۔ 24 اننگز میں چھ سنچریوں اور آٹھ نصف سنچریوں نے کوہلی کی حیثیت کو اسکور کرنے والی مشین کے طور پر مستحکم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

Last Updated :Jan 26, 2024, 9:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.