ETV Bharat / sports

لکھنؤ سپر جائنٹس نے چنئی سپر کنگز کو چھ وکٹوں سے ہرایا - IPL 2024

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 24, 2024, 10:22 AM IST

لکھنؤ سپر جائنٹس نے چنئی سپر کنگز کو چھ وکٹوں سے ہرایا
لکھنؤ سپر جائنٹس نے چنئی سپر کنگز کو چھ وکٹوں سے ہرایا

LSG Defeat CSK مارکس اسٹوئنس ناٹ آؤٹ (124) اور نکولس پوران (34) رنوں کی شاندار اننگز کی مدد سے لکھنؤ سپر جائنٹس نے منگل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 39ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

چنئی:211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی شروعات خراب رہی اوراس نے سلامی بلے باز کوئنٹن ڈی کاک (0) کا وکٹ گنوا دیا۔ انہیں دیپک چاہر نے بولڈ آؤٹ کیا۔ اس کے بعد کپتان کے ایل راہل 14 گیندوں میں (16) رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ دیودت پڈیکل 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

مارکس اسٹوئنیس اور نکولس پوران نے اننگ کو سنبھالا اور دونوں بلے بازوں کے درمیان 70 رنز کی شراکت ہوئی۔ نکولس نے 15 گیندوں میں تین چوکے اور دو چھکے لگا کر 34 رنز بنائے۔ مارکس اسٹوئنیس نے 63 گیندوں میں 13 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست (124) رنز بنائے۔ دیپک ہڈا چھ گیندوں میں 17 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ لکھنؤ نے 19.3 اوور میں چار وکٹ پر 213 رنز بناکر میچ چھ وکٹ سے جیت لیا۔

چنئی کی جانب سے متھیشا پاتھیرانا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ دیپک چاہر اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل رتوراج گائیکواڑ ناٹ آؤٹ (108) کی سنچری اور شیوم دوبے (66) کی نصف سنچری کی بدولت چنئی سپر کنگز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آج یہاں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری چنئی کی شروعات خراب رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں سلامی بلے باز اجنکیا رہانے (1) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد ڈیرل مچل نے رتوراج کے ساتھ اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں نے دوسرے وکٹ کے لیے 45 رنز جوڑے۔ چھٹے اوور میں یش ٹھاکر نے مچل (11) کو ہڈا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔

رویندر جڈیجہ 16 رن بنانے کے بعد 12ویں اوور آؤٹ ہوئے۔ تاہم، رتوراج دوسرے سرے سے مسلسل رنز بناتے رہے۔ انہوں نے 60 گیندوں میں 12 چوکے اور تین چھکے لگا کر ناقابل شکست (108) رنز بنائے۔ شیوم دوبے نے رتوراج کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 104 رنز کی شراکت داری کی۔ وہ 20ویں اوور کی چوتھی گیند پر رن ​​آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:رتوراج گائیکواڈ سنچری بنانے والے چنئی کے پہلے کپتان بن گئے - CSK Captain Hundred

انہوں نے 27 گیندوں میں تین چوکے اور سات چھکے لگا کر (66) رنز بنائے۔ مہندر سنگھ دھونی نے میچ کی آخری گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کے اسکور کو چار وکٹوں پر 210 رنز تک پہنچا دیا۔لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے میٹ ہنری، محسن خان اور یش ٹھاکر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.