ETV Bharat / sports

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی تیسری جیت، دہلی کیپٹلس کو 106 رنوں سے شکست - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 4, 2024, 10:48 AM IST

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی تیسری جیت، دہلی کیپٹلس کو 106 رنوں سے شکست
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی تیسری جیت، دہلی کیپٹلس کو 106 رنوں سے شکست

KKR Beat DCسنیل نارائن کے 85 رن اور انگکرش رگھوونشی کی 54 رن کی طوفانی اننگز اور پھر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 16ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کو 106 رن سے بدھ کو شکست دے دی ۔

وشاکھاپٹنم:273 رن کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری دہلی کیپٹلس کی شروعات اچھی نہیں رہی اور دوسرے ہی اوور میں 10 رن پر پرتھوی شا کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد مچل مارش اور ابھیشیک پوریل بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔ بحران کے ایسے وقت میں کپتان رشبھ پنت اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ وارنر 13 گیندوں میں 18 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

رشبھ پنت نے 25 گیندوں میں پانچ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 55 رن کی اننگز کھیلی۔ جبکہ ٹرسٹن اسٹبس نے 32 گیندوں میں چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 54 رن بنائے۔ اکشر پٹیل کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ سمیت کمار سات رن بنانے کے بعد، راسخ سلام ایک رن بنانے کے بعد اور اینریچ نورٹجے چار رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

دہلی کیپٹلس کی ٹیم 17.2 اوور میں 166 رن پر سمٹ گئی۔ دہلی کی چار میچوں میں یہ تیسری شکست ہے۔کولکاتا کی جانب سے ورون چکرورتی اور ویبھو اروڑہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ مچل اسٹارک نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ سنیل نارائن اور آندرے رسل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے دہلی کیپٹلس کو جیت کے لیے 273 رن کا ہدف دیا تھا۔

آج ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھرا ریڈی اے سی اے۔ وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں کولکاتا نائٹ رائڈرس کے کپتان شریاس ایر نے کہا کہ انہوں نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ کولکاتا کے لیے بلے بازی کے لیے آتے ہوئے فل سالٹ اور سنیل نارائن کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 60 رن جوڑے۔ پانچویں اوور میں نورٹجے نے فل سالٹ کو 18 رن پر آؤٹ کر کے کولکاتا کو پہلا جھٹکا دیا۔

اس کے بعد آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے والے انگکرش رگھونشی نے سنیل نارائن کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 104 رن کی تیز شراکت داری کی اور اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کی انہوں نے 27 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 54 رن بنائے۔ وہیں سنیل نارائن نے 39 گیندوں میں سات چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 85 رن بنائے۔

کپتان شریاس آئر 11 گیندوں پر 18 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آندرے رسل نے 19 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 41 رن بنائے۔ رنکو سنگھ نے آٹھ گیندوں میں تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 26 رن بنائے۔ رمندیپ سنگھ دو رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وینکٹیش آئر پانچ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور مچل اسٹارک ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کولکتہ نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 272 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:لکھنئو کے اسپیڈ اسٹار میانک یادو لمبی ریس کا گھوڑا ہے: سابق کرکٹر کرسن گھاوڑی - Speedster Mayank Yadav

کھیل کے دوران دہلی کو سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک اضافی فیلڈر دائرے کے اندر کرنا پڑا۔دہلی کیپٹلس کی جانب سے اینریچ نورٹجے نے تین وکٹ لیے۔ ایشانت شرما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ خلیل احمد اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.