ETV Bharat / sports

کے کے آر نے سن رائزرز کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا - IPL 2024

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 23, 2024, 10:38 PM IST

کے کے آر نے سن رائزرز کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا
کے کے آر نے سن رائزرز کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا

آندرے رسل (64) اور رمندیپ سنگھ (35) کے علاوہ فل سالٹ (54) کی تیز اننگز کی مدد سے کے کے آر نے ہفتہ کو آئی پی ایل 2024 کے مقابلے میں ایس آر ایچ کے خلاف سات وکٹوں پر 208 رنز بنائے۔

کولکاتہ: کولکاتہ، 23 مارچ (یو این آئی) آندرے رسل (64) اور رمندیپ سنگھ (35) کے علاوہ فل سالٹ (54) کی تیز اننگز کی مدد سے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے ہفتہ کو یہاں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 ککے مقابلے میں سن رائزرز حیدرآباد (ایس آرایچ) کے خلاف سات وکٹوں پر 208 رنز بنائے۔

ایڈن گارڈن گراؤنڈ پر کے کے آر کے چار ٹاپ بلے باز 51 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ چکے تھے لیکن ایک سرے پر کھڑے سالٹ نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی نصف سنچری مکمل کی بلکہ رمندیپ کے ساتھ مل کر ٹیم کو مشکلات سے نکال لیا۔ رمندیپ کی اننگ کا خاتمہ پیٹ کمنز نے کیا جب کہ اگلے ہی اوور میں سالٹ بھی مارکنڈے کی گیند پر جانسن کے ہاتھوں لپکے گئے۔

بعد میں کریز پر آنے والے یوپی کے دھاکڑ بلے باز رنکو سنگھ (23) نے آندرے رسل (ناٹ آؤٹ 64) کے ساتھ مل کر تیز رفتاری سے رنز بنانا شروع کیے اور دونوں بلے بازوں نے 32 گیندوں کی شراکت میں اہم 81 رنز جوڑے۔ رنکو اننگ کے آخری اوور میں نٹراجن کا شکار بنے جب کہ رسل نے اپنے زوردار چھکوں سے اسٹیڈیم کو ہلاتے ہوئے ٹیم کا اسکور 208 رنز تک پہنچادیا۔

یہ بھی پڑھیں:

رسل نے صرف 25 گیندوں کی اپنی اننگ میں تین چوکے اور سات چھکے لگائے۔ وہ آخر تک ناٹ آؤٹ تھے۔ ٹی نٹراجن نے تین وکٹیں لے کر حیدرآباد کا سب سے کامیاب گیندباز رہے جب کہ مینک مارکنڈے نے دو اور شہباز احمد نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.